منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

لکھنؤ کو اس کے گھر میں ہرانا پنجاب کے لیے آسان نہیں ہوگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-14
in کھیل
A A
آپ کو ہمیشہ رن بنانا ہوتا ہے : شکھر دھون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لکھنؤ// بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے باعث گزشتہ دومیچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی پنجاب کنگس کے خلاف کے ایل راہل کی زیرقیادت لکھنؤ سپر جائنٹس ہفتہ کو جب اپنے ہوم گراؤنڈ پر اترے گی تو اس کا ہدف جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہنے کا ہوگا۔
ایکانا اسٹیڈیم کی سست پچ اب تک بلے بازوں کا سخت امتحان لیتی رہی ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے اب تک کھیلے گئے چار میں سے تین میچ میں جیت درج کی ہے اوروہ پوائنٹس ٹیبل پر گجرات ٹائٹنز کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پنجاب نے موجودہ آئی پی ایل سیزن میں شاندار آغاز کیا تھا لیکن آخری دو میچوں میں اسے قریبی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیمیں ہفتہ کی شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
کپتان شکھر دھون کے علاوہ پنجاب کنگز کے دیگر بلے بازوں کی کارکردگی اوسط رہی ہے۔ دھون نے اب تک کھیلے گئے چار میچوں میں 233 رنز بنائے ہیں جبکہ نوجوان کھلاڑی پربھاسمیرن نے بھی پہلے دو میچوں میں کچھ متاثر کیا، لیکن بعد میں وہ بے اثر ثابت ہوئے۔ دوسری طرف لکھنؤ کے سب سے مہنگے کھلاڑی نکولس پورن اور مارکس اسٹوئنس سمیت ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے میچ وننگ اننگز کھیلی ہے۔ نکولس نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف آخری میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کا تحفہ دیاتھا۔ کپتان سمیت ٹیم انتظامیہ ان سے ایسی ہی ایک اور اننگ کی توقع رکھے گی۔
پنجاب کا مڈل آرڈر اب تک ٹیم مینجمنٹ کے لیے تشویش کا باعث رہا ہے۔ بھانوکا راجا پاکسے، سیم کرن اور جیتیش شرما کو لکھنؤ کی مارک ووڈ، اویش خان، امیت مشرا اور کرونال پانڈیا کی زبردست بولنگ لائن اپ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ تاہم، ارشدیپ سنگھ کی قیادت میں پنجاب کا بولنگ اٹیک تیز رہا ہے، جو کگیسو ربادا کے اضافے سے مزید تیز ہو گیا ہے۔
یہ میچ کپتان کے ایل راہل کے لیے بھی اپنی فارم دوبارہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایک اور اعزاز بابر اعظم کا منتظر

Next Post

جیو سنیما ہفتہ سے فین پارک میں آئی پی ایل کرکٹ میچوں کی نشریات شروع کرے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
جیو سنیما ہفتہ سے فین پارک میں آئی پی ایل کرکٹ میچوں کی نشریات شروع کرے گا

جیو سنیما ہفتہ سے فین پارک میں آئی پی ایل کرکٹ میچوں کی نشریات شروع کرے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.