جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دمشق کی عرب لیگ میں واپسی: سعودی عرب اور شام کے وزرائے خارجہ کا تبادلہ خیال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-13
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب اور چین مشترکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں: شہزادہ فیصل بن فرحان

Faisal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے؍ ٹرمپ

پوتن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روسی وفد کی تشکیل کو منظوری دی

یروشلم//
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں اپنے شامی ہم منصب فیصل المقداد سے ملاقات کی ہے جس میں شام کے عرب ماحول میں دوبارہ شامل ہونے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرا کی ملاقات سے متعلق ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ بات چیت میں شام کے عرب ماحول میں واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسی طرح شام کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے سیاسی حل تلاش کرنے کے طریقوں پر بھی گفت وشنید کی گئی۔
مشترکہ بیان میں شام میں انسانی مشکلات کو حل کرنے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مناسب ذرائع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
سعودی- شامی بیان میں شامی ریاست کی حمایت پر زور دیا گیا ہے تاکہ حکومتی کنٹرول کو بڑھانے اور مسلح ملیشیاؤں کی موجودگی کو ختم کرنے کے ساتھ منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے میں بھی تعاون کو مضبوط کیا جائے۔
دونوں فریقوں نے شام اور سعودی عرب کے درمیان قونصلر خدمات اور پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار کے آغاز کا بھی خیر مقدم کیا۔
شام کے وزیر خارجہ نے شام کے بحران کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔ زلزلے سے متاثرہ افراد کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کے دورہ سعودی عرب کے اختتام پر ایک مشترکہ پریس بیان جاری کیا گیا۔ اس پریس بیان کے اہم نکات یہ رہے۔
سعودی عرب کی جانب سے عرب قوم کے امور میں گہری دلچسپی اور ہر عرب ملکوں اور عوام کے مفادات کو فروغ دینے والے امور میں فعال کردار ادا کرنے کی خواہش کی روشنی میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی دعوت کے جواب میں شام کے وزیر خارجہ محترم ڈاکٹر فیصل المقداد نے 21 رمضان المبارک 1444 ہجری کو مملکت کا دورہ کیا۔
دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کا ایک سیشن ہوا جس کے دوران انہوں نے شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ایسے سیاسی حل پر بات چیت کی گئی جو جو شام کے اتحاد، سلامتی، استحکام، عرب تشخص اور علاقائی سالمیت کو محفوظ رکھتا ہو جس سے اچھے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہو ۔
دونوں فریقوں نے انسانی مشکلات کے حل کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔ شام کے تمام خطوں تک امداد پہنچانے کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے، شامی پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی ان کے علاقوں میں واپسی کے لیے ضروری حالات پیدا کرنے، بے گھر افراد کے مصائب کو ختم کرنے، انھیں واپس جانے کے قابل بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں فریقوں نے دیگر ملکوں میں موجود شامی افراد کی بحفاظت اپنے آبائی وطن پہنچنے اور ملک کو مستحکم کرنے میں معاون مزید اقدامات کرنے پر بھی بات چیت کی۔
دونوں فریقوں نے سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کی تمام شکلوں اور تنظیموں سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ منشیات کی سمگلنگ اور اس سے نمٹنے کے لیے تعاون کو بڑھانے اور اس حوالے سے شام کے ریاستی اداروں کی حمایت کرنے پر کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس کی سرزمین پر اپنا کنٹرول بڑھایا جا سکے۔ اس دوران مسلح ملیشیا اور شام کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے شام کے بحران کے ایک جامع سیاسی تصفیے کے حصول کے لیے ضروری اقدامات پر بھی گفت و شنید کی ہے۔ ایسے سیاسی تصفیے پر بات کی گئی ہے جو قومی مفاہمت پیدا کرے اور شام کی اس کے عرب ماحول میں واپسی اور عرب دنیا میں اس کے فطری کردار کی بحالی میں کردار ادا کرے۔
فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان قونصلر خدمات اور پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے۔ شامی وزیر خارجہ نے شام کے بحران کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کی مملکت کی کوششوں اور شام میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے انسانی امداد کی فراہمی پر سعودی عرب کی تعریف کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

Next Post

ٹرمپ نے اپنے سابق وکیل پر 50 کروڑ ڈالر کا دعویٰ دائر کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے؍ ٹرمپ

2025-05-16
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
عالمی خبریں

پوتن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روسی وفد کی تشکیل کو منظوری دی

2025-05-16
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر کا ٹرمپ کو کرارا جواب۔ "ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے!”

2025-05-16
ہم کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:الشرع
عالمی خبریں

شام کے روشن مستقبل کا آغاز اب ہو چکا ہے ؍ احمد الشرع

2025-05-16
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
عالمی خبریں

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

2025-05-15
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

2025-05-15
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک
عالمی خبریں

میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ۔ میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل

2025-05-15
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

سعودی عرب کی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی میری خواہش ہے، صدر ٹرمپ

2025-05-15
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ٹرمپ نے اپنے سابق وکیل پر 50 کروڑ ڈالر کا دعویٰ دائر کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.