ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بن جائیںگے‘

بی جے پی۲۰۲۴ میں۳۰۰ سے زیادہ لوک سبھا سیٹیں جیت لے گی:امیت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-12
in اہم ترین
A A
’مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بن جائیںگے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر///
مرکزی وزیر داخلہ‘ امت شاہ نے منگل کے روز زور دے کر کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں ملک بھر میں۳۰۰ سے زیادہ لوک سبھا سیٹیں جیت لے گی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مسلسل تیسری بار اقتدار میں واپس آئے گی۔
ڈبرو گڑھ میں ایک ریلی سے خطاب ‘جہاں انہوں نے بی جے پی کے دفتر کا سنگ بنیاد رکھا‘کرتے ہوئے شاہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ زعفرانی پارٹی شمال مشرقی ریاست میں۱۴لوک سبھا سیٹوں میں سے۱۲پر کامیابی حاصل کریگی۔
شاہ نے کہا’’نریندر مودی ۲۰۲۴ کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کو۳۰۰سے زیادہ سیٹیں جیتنے کے ساتھ مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے۔‘‘
پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ۵۴۳ نشستیں ہیں۔
کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ شمال مشرق کو کبھی کانگریس کا قلعہ سمجھا جاتا تھا لیکن راہول گاندھی کی یاترا (بھارت جوڑو یاترا) کے باوجود پارٹی تین ریاستوں میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔
حال ہی میں میگھالیہ، تریپورہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات ہوئے۔ بی جے پی نے تریپورہ میں حکومت بنائی، اور دیگر دو ریاستوں میں اتحادی شراکت دار کے طور پر اقتدار میں آئی۔
شاہ نے آسام کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جو شمال مشرق کی پہلی ریاست تھی جس نے بی جے پی کو مینڈیٹ دیا۔
اپنے دورہ برطانیہ کے دوران راہول گاندھی کے متنازعہ ریمارکس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، شاہ، جو پڑوسی ریاست اروناچل پردیش سے ڈبرو گڑھ پہنچے، کہا’’انہوں نے (گاندھی) غیر ملکی سرزمین سے ہندوستان کی توہین کی۔ اگر وہ جھوٹ بول کر ملک اور حکومت کو بدنام کرتے رہے تو، شمال مشرق میں دروازہ دکھائے جانے کے بعد کانگریس کو پورے ملک سے وائٹ واش کردیا جائے گا‘‘۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا’’وزیر اعظم نریندر مودی کو گالی دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ ہر ہندوستانی ان کی اچھی صحت کیلئے دعا کر رہا ہے۔ وہ (کانگریس) جتنا زیادہ ہمارے وزیر اعظم کو برا بھلا کہیں گے، اتنا ہی کمل (بی جے پی کا انتخابی نشان) کھلے گا‘‘۔
شاہ نے کہا کہ متنازعہ آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ،۱۹۵۸یاافسپا کو آسام کے ۷۰ فیصد علاقے سے ہٹا دیا گیا ہے، جب کہ بوڈولینڈ اور کاربی انگلونگ کے علاقے پرامن ہیں اور اس کے پڑوسی صوبوں کے ساتھ ریاست کے سرحدی تنازعات کو حل کیا جا رہا ہے۔
شاہ نے اپریل کو گوہاٹی میں منعقد ہونے والے ایک میگا ایونٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا،’’پہلے، آسام تحریک اور دہشت گردی کے لیے جانا جاتا تھا لیکن اب وہاں امن ہے اور لوگ بیہو موسیقی کی دھڑکنوں پر رقص کر رہے ہیں۔
شاہ نے کہا کہ آسام میں بی جے پی کے دور حکومت میں۴۱ہزار سے زیادہ لوگوں کو روزگار دیا گیا ہے، باجرہ مشن کیلئے ۲۵ہزار ہیکٹر اراضی مختص کی گئی ہے، پام آئل کی پیداوار کے لیے دو لاکھ ہیکٹر اور ۱۲ لاکھ خاندانوں کو ہینڈلوم فراہم کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آسام میں بی جے پی حکومت پہلے ہی ۱۲ میڈیکل کالج قائم کر چکی ہے اور۱۲مزید پائپ لائن میں ہیں، جبکہ مودی رونگالی بیہو کے موقع پر ریاست میں ایمس کا افتتاح کریں گے۔
شاہ نے کہا’’مرکز میں پی ایم مودی کی قیادت میں بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت اور آسام میں سربانند سونووال اور بعد میں ہمنتا بسوا سرما نے ریاست میں ترقی، امن اور سلامتی کی راہ ہموار کی ہے‘‘۔
وزیر داخلہ بعد میں ڈبرو گڑھ ہوائی اڈے سے ایک پرواز میں سوار ہوکر ریاست سے نئی دہلی روانہ ہوگئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امیت شاہ کے اروناچل دورے پر چینی اعتراض مسترد

Next Post

بی جے پی بھاری اکثریت سے سرکار بنائے گی:رانا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
جموںکشمیر میں جب بھی چناؤ ہونگے بھاجپا مضبوط سرکار بنائے گی : رانا

بی جے پی بھاری اکثریت سے سرکار بنائے گی:رانا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.