منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آٹھ برسوں میں مدرا یوجنا میں 23.2 لاکھ کروڑ روپے کے 40.81 کروڑ قرضوں کی منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-09
in قومی خبریں
A A
جی20 وزیر خزانہ کی میٹنگ:کئی ترقی پذیر ممالک کی قرض کی صورتحال سنگین: سیتا رمن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے آغاز کے بعد سے اب تک 23.2لاکھ کروڑ روپے کے 40.82 کروڑ روپے سے بھی زیادہ کے قرض منظور کئے گئے ہیں جن سے روزگار پیدا کرنے میں مدد ملی ہے اور یہ ہندوستانی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ گیم چینجر بھی ثابت ہوئی ہے ۔۔
وزیر خزانہ نے یہاں اس اسکیم کے آٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت میں شروع کی گئی اس اسکیم سے مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے قرض تک آسان اور پریشانی سے پاک رسائی ممکن ہوئی ہے اور اس سے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد ملی ہے ۔
پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) وزیر اعظم کے ذریعہ 8 اپریل 2015 کو شروع کی گئی تھی جس کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کے لئے غیر کارپوریٹ، غیر زراعت کے چھوٹے اور مائیکرو انٹرپرینیورز کو 10 لاکھ روپے تک کے ضمانتی مفت مائیکرو قرض تک آسان رسائی فراہم کرنا تھا۔ پی ایم ایم وائی کے تحت قرض درحقیقت ممبر قرض دینے والے اداروں (ایم ایل آئی) جیسے بینک، غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیاں (این بی ایف سی)، مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشنز (ایم ایف آئی) اور دیگر مالیاتی اداروں کے ذریعہ فراہم کئے جاتے ہیں۔
پی ایم ایم وائی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ 24 مارچ 2023 تک اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک 40.82 کروڑ قرض کھاتوں میں تقریباً 23.2 لاکھ کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔ اسکیم کے تحت تقریباً 68 فیصد اکاؤنٹس خواتین کاروباریوں کے ہیں اور 51 فیصد اکاؤنٹس ایس سی/ ایس ٹی اور او بی سی زمروں کے کاروباریوں کے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کو قرضے کی آسانی سے دستیابی کے نتیجے میں جدت اور فی کس آمدنی میں پائیدار ترقی ہوئی ہے ۔
ایم ایس ایم ای کے ذریعے ترقی پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کی ترقی نے ‘میک ان انڈیا’ پروگرام میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے کیونکہ مضبوط گھریلو ایم ایس ایم ای نے گھریلو مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ برآمدات کے لیے گھریلو پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ۔ پی ایم ایم وائی اسکیم نے نچلی سطح پر روزگار کے بہت زیادہ مواقع پیدا کرنے میں مدد کی ہے اور یہ ہندوستانی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ گیم چینجر بھی ثابت ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے چنئی-کوئمبٹور وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

Next Post

امت شاہ اروناچل پردیش میں ‘وائبرینٹ ولیج’ پروگرام کا افتتاح کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
ہماری سرحدوں سے چھیڑنے کی قیمت چکانی پڑیگی:شاہ

امت شاہ اروناچل پردیش میں 'وائبرینٹ ولیج' پروگرام کا افتتاح کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.