منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جنگجوئیت ختم نہیں کم ہوئی ہے‘

فورسز آنے والے مہینوں میں بچے کھچے جنگجوؤں کو ختم کریگی :دلباغ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-07
in اہم ترین
A A
ٹارگیٹ کلنگ چیلنج ہے‘ اس سے مضبوطی سے نمٹا جا رہا ہے :دلباغ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

اب نوجوان مسابقتی امتحانات اور کھیلوں میں اپنا مستقبل تلاش کرتے ہیں
بانڈی پورہ//
جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ یو ٹی میں عسکریت پسندی ختم نہیں ہوئی ہے لیکن ’یہ یقینی طور پر تیزی سے کم ہو رہی ہے‘ اور سیکورٹی فورسزاگلے مہینوں میں باقی ماندہ عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کیلئے سخت محنت کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرینگر اور کشمیر کے دیگر حصوں سے امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن عید الفطر کی نماز کی اجازت دینے کے بارے میں حتمی فیصلہ ڈویڑنل انتظامیہ کی طرف سے آنے والے دنوں میں لیا جائے گا۔
سونہ واری، بانڈی پورہ میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے، ڈی جی پی سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی ختم نہیں ہوئی ہے لیکن یہ تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا’’پولیس اور سیکورٹی فورسز باقی ماندہ عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔‘‘
دلباغ نے کہا کہ وہ نوجوان جو بصورت دیگر جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار اور عسکریت پسندی کی طرف راغب ہو تے اب وہ مسابقتی امتحانات اور کھیلوں میں اپنے کیریئر کی پیروی کر رہے ہیں۔ نوجوانوں اور عوام نے اس جھوٹے بیانیے کو سمجھ لیا ہے جو عسکریت پسندی کو ہوا دینے کے لیے آر پار سے چلائی جا رہی تھی۔’’ کشمیر کے لوگوں نے اس بیانیے کو مسترد کر دیا ہے اور وہ اب امن کے لیے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں‘‘۔
اس بارے میں کہ آیا ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں اور منشیات کو گرانا اب بھی ایک چیلنج ہے‘ جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نے کہا کہ پولیس نے دشمنوں کے ڈرون کے ذریعے نقدی، آئی ای ڈیز، ہتھیاروں اور منشیات کو ائیر ڈراپ کرنے کے عزائم کو ناکام بنانے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا ’’اگرچہ سرگرمی اس سے کم ہے جو ہم ماضی میں دیکھ رہے ہیں لیکن ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں پہنچانے کی کوشش اب بھی کپوارہ، بارہمولہ، راجوری اور پونچھ کے علاقے میں ہوتی ہے۔ ہم نے بھاری مقدار میں ہتھیار، رقم اور منشیات ضبط کی ہیں اور اس طرح کی کوششوں کو مسلسل ناکام بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو ٹی کے دیگر حصوں اور یہاں تک کہ پنجاب میں منشیات کی سپلائی میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس نے جموں و کشمیر میں منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ایک بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔ ان کاکہنا تھا’’ہم نے پورے یو ٹی میں نشہ چھڑانے کے مراکز کھولے ہیں اور کشمیر کے بہت سے حصوں سے مطالبات ہیں۔ اس کیلئے تکنیکی عملے اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے لیکن ہم جہاں بھی ممکن ہو نشہ چھڑانے کے مراکز کو وسعت دینے پر کام کر رہے ہیں‘‘۔
اس بارے میں کہ آیا عید گاہ سری نگر میں عید الفطر کی نماز کی اجازت دی جائے گی جیسا کہ وقف بورڈ کے چیئرپرسن درکشن اندرابی نے بتایا، ڈی جی پی نے کہا کہ حتمی فیصلہ ڈویڑنل انتظامیہ کشمیر کرے گی۔ ان کاکہنا تھا’’سرینگر پرامن رہا ہے اور اسی طرح کشمیر کے دوسرے حصے بھی پرامن ہیں۔ سری نگر یا کشمیر میں کہیں بھی امن و امان کا مسئلہ نہیں ہے۔ عیدگاہ میں نماز عید کی اجازت دینے کے بارے میں حتمی فیصلہ ڈویڑنل انتظامیہ آنے والے دنوں میں کرے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کووڈ کیسوں میں اچھال:محکمہ صحت کاوبائی مرض کو جانچنے کیلئے فرضی ڈرل کا فیصلہ

Next Post

وفاقی کابینہ کی ہندوستان کی خلائی پالیسی۲۰۲۳کو منظوری دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

وفاقی کابینہ کی ہندوستان کی خلائی پالیسی۲۰۲۳کو منظوری دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.