جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سسودیا کی عدالتی حراست میں 17 اپریل تک توسیع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-04
in قومی خبریں
A A
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈردہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں پیر کو 17 اپریل تک توسیع کر دی گئی، جو دہلی شراب کی پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی الگ الگ گرفتاریوں کے بعد تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے سی بی آئی کے ذریعہ درج کیس میں 51 سالہ مسٹر سسودیا کی عدالتی حراست میں دو ہفتے کی توسیع کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی ملزم سیاسی رہنما کو 17 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
خصوصی عدالت نے 31 مارچ کو ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کی طرف سے درج ایف آئی آر میں مسٹر سسودیا کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔
خصوصی عدالت بدھ 05 اپریل کو ای ڈی کے ذریعہ درج کیس میںمسٹر سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
خیال رہے سی بی آئی نے طویل پوچھ گچھ کے بعدکہ 26 فروری کو مسٹر سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ بعد میں مسٹر سسودیا کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سی بی آئی کی درخواست پر انہیں 4 مارچ تک مرکزی جانچ ایجنسی کی تحویل میں بھیج دیا گیا، جس کے بعد انہیں مزید دو دن کے لیے سی بی آئی کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا گیا۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔
سی بی آئی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر سسودیا سے ان کی عدالتی حراست کے دوران پوچھ گچھ کی تھی۔ بعد میں خصوصی عدالت نے ای ڈی کی درخواست پر سسودیا کو اپنی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ ای ڈی کی حراست ختم ہونے کے بعد ا نہیں اس معاملے میں عدالتی حراست میں بھیجا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے 28 فروری کو مسٹر سسودیا کی رٹ پٹیشن کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ عرضی گزار دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے ۔
مسٹر سسودیا نے سی بی آئی کے پوچھ تاچھ کے طریقوں پر سوال اٹھاتے ہوئے راحت کی امید میں عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا ۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مسٹر سسودیا کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا تھا۔ سپریم کورٹ سے راحت نہ ملنے پر مسٹر سسودیا نے بعد میں اسی دن نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے قبول کر لیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ دہلی کی ایکسائز پالیسی 2021-2022 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں اتوار 26 فروری کو تقریباً آٹھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی نے دیر شام مسٹر سسودیا کو گرفتار کر لیا تھا (دہلی حکومت نے تنازعہ کے بعد اس پالیسی کو منسوخ کر دیا تھا)۔
سی بی آئی نے الزام لگایا تھا کہ مسٹر سسودیا تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے ، اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا۔
مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے 17 اکتوبر 2022 کو مسٹر سسودیا سے پوچھ گچھ کی تھی۔
تفتیشی بیورو نے 17 اگست 2022 کو مسٹر سسودیا اور 14 دیگر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اڈانی معاملے میں مہیلا کانگریس، یوتھ کانگریس، این ایس یو آئی نے کھلا محاذ

Next Post

بائیڈن کا شاہ چارلس کی تاجپوشی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

بائیڈن کا شاہ چارلس کی تاجپوشی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.