ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بیٹنگ نے مایوس کیا، تلک کی کوشش قابل ستائش: روہت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-04
in کھیل
A A
روہت کو بلے سے کرنا ہوگا حملہ

Rohit

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مچل ا سٹارک کا آئی پی ایل کے بقیہ میچوں میں کھیلنے سے انکار

ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ جسپریت بمراہ اور شبمن گل کے درمیان سخت مقابلہ

ممبئی// ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں کی کراری شکست کے بعد تسلیم کیا کہ تلک ورما کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پچ کا فائدہ نہیں اٹھا سکا نوجوان بائیں ہاتھ کے بلے باز تلک نے اتوار کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں محض 46 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 84 رنز بنائے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی نے 48 رنز پر چار وکٹ گنوا دیے تھے لیکن تلک نے 182.6 کے اسٹرائیک ریٹ سے نو چوکے اور چار چھکے لگا کر ٹیم کو 171 رنز تک پہنچا دیا۔
روہت نے کہا ’’شروعات اچھی نہیں رہی لیکن آخر میں تلک کی کوشش اچھی رہی۔ گیند بازوں نے اچھی گیند بازی نہیں کی، ہم نے کافی اچھی بلے بازی نہیں کی، یہ اچھی پچ تھی۔‘‘
انہوں نے کہا ’’ آج اس نے (تلک) نےجو کچھ اچھے شاٹ کھیلےان میں کچھ میں اس نے کافی ہمت کا مظاہرہ کیا۔ ہم بے خوف کھیلنا چاہتے تھے۔ ہمیں باعزت ٹوٹل تک پہنچانے کا کریڈٹ تلک کو جاتا ہے۔ بیٹنگ کے لیے یہ اچھی پچ تھی۔ ہم نے اپنی صلاحیت کے مطابق بلے بازی نہیں کی۔ ہم مزید 30-40 رنز جوڑ سکتے تھے۔
تاہم تلک کی کوششیں کام نہیں آئیں اور وراٹ کوہلی-فاف ڈو پلیسس کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 148 رنز کی شراکت داری میں ممبئی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ممبئی کے گیند باز ڈو پلیسس اور دنیش کارتک کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے لیکن تب تک میچ ہاتھ سے نکل چکا تھا۔
خراب بالنگ پرفارمنس پر روہت نے کہا ’’پچھلے چھ آٹھ مہینوں سے میں بمراہ کے بغیر کھیل رہا ہوں۔ ہم ان چیزوں کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے جن پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے۔ دوسرے لوگ بھی باصلاحیت ہیں۔ آئی پی ایل نہیں کھیلا ہے اور یہ ان کے لیے یہ ان کے سیزن کا پہلا میچ تھا۔ میرے خیال میں آگے دیکھنے کےلئے بہت کچھ باقی ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے وراٹ کوہلی (82 ناٹ آؤٹ) اور فاف ڈو پلیسس (73) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کو ممبئی انڈینس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے ٹورنامنٹ کی شاندار شروعات کی ۔
ممبئی نے نوجوان کھلاڑی تلک ورما (84 ناٹ آؤٹ) کی جارحانہ نصف سنچری کی مدد سے 171 رنز بنائے، لیکن کوہلی ڈو پلیسس کے درمیان 148 رنز کی شراکت نے آر سی بی کو 16.2 اوور میں ہی جیت دلا دی۔
جب تلک بلے بازی کے لیے آئے تو ممبئی نے 20 رنز پر تین وکٹ گنوا دیے تھے۔ انہوں نے 46 گیندوں پر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا، جبکہ ممبئی کے دیگر بلے باز 75 گیندوں پر صرف 76 رنز ہی بنا سکے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر اعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Next Post

ترواننت پورم میں خواتین کو بااختیار بنانے پر جی-20 کی دوسری میٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

مچل ا سٹارک کا آئی پی ایل کے بقیہ میچوں میں کھیلنے سے انکار

2025-05-17
زخمی بمراہ کی جگہ سراج نے لی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ
کھیل

ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ جسپریت بمراہ اور شبمن گل کے درمیان سخت مقابلہ

2025-05-17
کھیل

بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کو کر لیا راضی، ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے منتخب کھلاڑی کھیلیں گے آئی پی ایل

2025-05-17
تلک ورما نے کافی پختگی اور تحمل کا مظاہرہ کیا: شاستری
کھیل

روی شاستری کا بڑا انکشاف، کوہلی نے ٹیسٹ فارمیٹ کیوں چھوڑا؟

2025-05-17
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے گیندبازاسّی وونگ کو ٹیم میں واپس بلایا

2025-05-16
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

2025-05-16
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد وسیم جعفر نے ہندوستان کے نئے ٹاپ 4کا نام لیا

2025-05-16
ہاردک میں روہت جیسی خصوصیات نظر آتی ہیں: گواسکر
کھیل

سنیل گواسکر نے ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں 10000 گواسکر بورڈ روم کا افتتاح کیا

2025-05-16
Next Post
ہندوستان کی کشمیر کے بعد لداخ میں بھی جی ۲۰؍ اجلاس منعقد کرنے کی تجویز

ترواننت پورم میں خواتین کو بااختیار بنانے پر جی-20 کی دوسری میٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.