ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’فوج کو نئے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہیے ‘

مسلح افواج کو ضروری ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-02
in اہم ترین
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

نئی دہلی//
وزیر اعظم‘نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ مسلح افواج کو ضروری ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں اور انہیں نئے اور ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے ۔
مودی نے یہ بات آج بھوپال میں مشترکہ کمانڈروں کی کانفرنس میں سیکورٹی صورتحال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔
وزیر اعظم ایک دن کے دورے پر صبح بھوپال پہنچے جہاں انہوں نے جوائنٹ کمانڈرز کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے وزیر اعظم کو کانفرنس کے دوران مختلف موضوعات پر ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے قوم کی تعمیر میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔
مودی نے تینوں سروسز سے نئے اور ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کو کہا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلح افواج کو ضروری ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کانفرنس کے آخری روز مسلح افواج میں ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سکیورٹی، سوشل میڈیا کے چیلنج اور فائر مین کی بھرتی اور فورسز میں انضمام جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعہ کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قومی مفادات کے تحفظ اور حکومت کے آتم نربھر بھارت کے وژن کی حمایت کرنے پر مسلح افواج کی ستائش کی۔
معلوم ہوا ہے کہ چین کے ساتھ سرحد پر ہندوستان کے سیکورٹی چیلنجز اور پاکستان سے سرحد پار دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقے ان اہم مسائل میں شامل تھے جو سالانہ کمبائنڈ کمانڈرز کانفرنس میں زیر بحث آئے۔
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار اختتامی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے کیونکہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر میں ’خلاء ہے ‘کہہ کر الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے پلو نہیں جھاڑ سکتا:این سی

Next Post

عازمین حج کو ۸۲ہزار روپے پیشگی جمع کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ، تجارتی مراکز میں رونق

عازمین حج کو ۸۲ہزار روپے پیشگی جمع کرنے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.