ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں وکشمیر میں ’خلاء ہے ‘کہہ کر الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے پلو نہیں جھاڑ سکتا:این سی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-02
in اہم ترین
A A
ٹارگٹ کلنگ کے نئے سلسلے پر نیشنل کانفرنس کا اظہارتشویش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
جموںکشمیر کے تئیں مرکزی حکومت’ دوغلی‘ پالیسی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے کہا ہے کہ ایک منصوبہ بند طریقے سے جموں وکشمیر کے عوام کو جمہوری حقوق سے محروم رکھا جارہاہے ۔
صادق نے کہا کہ گذشتہ۴سال سے یہ تاریخی ریاست ایک جمہوری منتخبہ حکومت کے بغیر ہے اور ایک افسرشاہی نظام میں یہاں کے عوام پس رہے ہیں۔
ہفتہ کوپارٹی ہیڈکوارٹر پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ترجمانِ اعلیٰ نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا ’جموں وکشمیرمیں ایک خلاء ہے ‘کہہ کر اپنی ذمہ داریوں سے پلو نہیں جھاڑ سکتا ہے بلکہ یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ یہاں الیکشن کا انعقاد کرایا جائے ۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ جموںوکشمیرمیں ایک خلاء ہے لیکن شاید وہ یہ بھول جاتا ہے کہ اس خلاء کو صرف وہی پرکرسکتا ہے۔ان کاکہنا تھا’’ اگر وہ اس بات سے باخبر ہے کہ یہاں مسئلہ ہے تو اسے الیکشن کی نوٹیفکیشن نکالنی چاہئے اور تاریخوں کو اعلان کرنا چاہئے ۔ وہ صرف یہ کہہ کر خود کو اس مسئلے سے الگ نہیں کرسکتا ہے کہ جموں وکشمیر میں ایک خلا ہے ‘‘۔
صادق نے کہاکہ۵؍اگست ۲۰۱۹کو تو کہا گیا تھا کہ جموںکشمیر کو پورے ملک کے ساتھ ہم پلہ لایا گیا اگر واقعی ایسا ہے تو پھر باقی ریاستوں کی طرح یہاں الیکشن کیوںنہیں ہورہے ہیں اور یہاں کے عوام کے جمہوری حقوق کیوں بحال نہیں کئے جارہے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ حالات کا بہانہ بنا کر اب الیکشن میں مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی ہے کیونکہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ بار بار جموں کشمیر میں حالات کی بہتری کے دعوے کررہے ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ جونہی الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو رپورٹ دیگی تو الیکشن کروائے جائیںگے ۔تو پھر دیری کہاں ہورہی ہے ؟ان کاکہنا تھا’’ کیا بھاجپا کیخلاف پائی جارہی عوامی ناراضگی الیکشن میں تاخیر کا سبب ہے ؟ کیا بھاجپا اس وقت عوام کا سامنا کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ؟‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدقہ فطر۶۵روپے فی کس مقرر:مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام

Next Post

’فوج کو نئے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہیے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

’فوج کو نئے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہیے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.