اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی ریاست میں بچوں کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال والدین کی اجازت سے مشروط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-25
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

یوٹاہ///
ایک امریکی ریاست نے 18 سال سے کم عمر بچوں کو والدین کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا کے استعمال سے روکنے کا اعلان کیا ہے۔18 سال سے کم عمر بچے والدین کی اجازت کے ساتھ ٹک ٹاک، انسٹاگرام یا دیگر سوشل میڈیا ایپس استعمال کر سکیں گے۔
یہ اپنی طرز کا پہلا قانون ہے جس کا نفاذ کسی امریکی ریاست میں ہو رہا ہے۔
امریکی ریاست یوٹاہ کے گورنر اSpencer Cox نے بل پر دستخط کرکے اس کو قانون بنا دیا ہے۔
انہوں نے ایک اور بل پر بھی دستخط کیے ہیں جس کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں ایسے طریقے اپنانے سے روکا گیا ہے جس سے بچے سوشل میڈیا کی لت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
یوٹاہ میں ریپبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے اور ان دونوں بلوں کی منظوری مارچ کے شروع میں دی گئی تھی۔
بل پر دستخط کے بعد یوٹاہ کے گورنر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہم سوشل میڈیا کمپنیوں کو مزید اپنے نوجوانوں کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔
امریکا میں بچوں پر سوشل میڈیا ایپس کے استعمال کے اثرات کے حوالے سے سیاسی بحث بڑھ رہی ہے، خاص طور پر ٹک ٹاک ایپ کو زیادہ بڑا ہدف بنایا جا رہا ہے۔
ریاست یوٹاہ کے نئے قانون کے تحت والدین کی اجازت کے بغیر بچے سوشل میڈیا ایپس استعمال نہیں کر سکیں گے جبکہ والدین کو بچوں کی تمام پوسٹس تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔
قانون میں سوشل میڈیا ایپس کو ہدایت کی گئی ہے کہ رات ساڑھے 10 بجے سے صبح ساڑھے 6 بجے تک 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے اکاؤنٹس تک رسائی بلاک کی جائے، البتہ والدین سیٹنگز میں تبدیلی کریں تو پھر اجازت ہوگی۔
اسی طرح سوشل میڈیا کمپنیوں کو کم عمر صارفین کو اشتہارات دکھانے سے بھی روکا گیا ہے۔
یہ واضح نہیں کہ قانون پر عملدرآمد کا طریقہ کار کیا ہوگا، یعنی کمپنیاں کیسے تعین کریں گی کہ کسی صارف کی عمر کیا ہے۔
ماہرین کی جانب سے قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس قانون کے بعد آن لائن سروسز کو نوجوانوں اور ان کے گھر والوں کی حساس معلومات تک رسائی حاصل ہوگی تاکہ عمر کی تصدیق ہوسکے۔
اس نئے قانون کا نفاذ مارچ 2024 تک ہوگا اور یوٹاہ کے ساتھ ساتھ دیگر امریکی ریاستوں کی جانب سے اسی طرح کے قوانین پر کام کیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یمن میں بھی خواتین پرپابندیاں عائد

Next Post

شاہ سلمان کے فرمان کی روشنی میں جیلوں سے قیدیوں کی رہائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
Next Post
شاہ سلمان نے فلاحی کاموں کیلئےقومی مہم شروع کرنے کی منظوری دے دی

شاہ سلمان کے فرمان کی روشنی میں جیلوں سے قیدیوں کی رہائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.