ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے کھلاڑی آئی پی ایل میں آرام کر سکتے ہیں: روہت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-24
in کھیل
A A
روہت کو بلے سے کرنا ہوگا حملہ

Rohit

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

چنئی// ہندوستانی کپتان روہت شرما کا ماننا ہے کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑی اپنے کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کچھ میچوں کو چھوڑ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل 2023 آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز ختم ہونے کے صرف 10 دن بعد 31 مارچ سے شروع ہونا ہے۔ آئی پی ایل کا اختتام 28 مئی کو ہوگا اور 7 جون کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں ہندوستان کا ایک بار پھر آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔
روہت نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ ‘یہ سب اب فرنچائز پر منحصر ہے۔ وہ اب ان کے (کھلاڑی) مالک ہیں۔ ہم نے ٹیموں کو کچھ پوائنٹس دیئے ہیں لیکن دن کے اختتام پر یہ فرنچائز پر منحصر ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ یہ کھلاڑیوں پر منحصر ہے، وہ جانتے ہیں کہ اپنے جسم کا خیال کیسے رکھنا ہے۔‘‘
روہت نے کہاکہ "وہ سب بالغ ہیں، انہیں اپنے جسم کا خیال رکھنا ہے۔ اگر اسے لگتا ہے کہ کام کا بوجھ بہت زیادہ ہو رہا ہے تو وہ اس کے بارے میں بات کر سکتے ہیں اور ایک یا دو میچوں کے لیے وقفہ لے سکتے ہیں، حالانکہ مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہو گا۔
واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان شریاس آئر کمر کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل کے ابتدائی میچوں سے باہر ہو سکتے ہیں جب کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور پرشدھ کرشنا بھی طویل عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں۔ زخمی کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روہت نے انہیں ضروری آرام دینے پر اصرار کیا۔
روہت نے کہاکہ’یہ تشویشناک ہے کیونکہ ہمارے پلیئنگ الیون کے کھلاڑی زخمی ہو رہے ہیں۔ یہ کھلاڑی باقاعدگی سے پلیئنگ الیون میں کھیلتے ہیں۔ ہم پلیئر مینجمنٹ پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے جب آپ اتنی کرکٹ کھیلتے ہیں تو چوٹیں ضروری آئیں گی۔ اس لیے اس پر زیادہ توجہ نہ دیں۔ جو ہمارے ہاتھ میں ہے ہم اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بھی مایوس ہیں۔ وہ کھیلنا چاہتے ہیں، وہ باہر بیٹھنا نہیں چاہتے۔ یہ تھوڑا سا دکھ کی بات ہے لیکن آپ واقعی زیادہ نہیں کر سکتے۔ میں آپ کو صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ پردے کے پیچھے کام کرنے والے لوگ چیزوں کو درست کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ انجری کسی بھی وقت (کھلاڑی کو) ہو سکتی ہے، جیسے شریاس (ایئر) بہترین مثال ہیں۔ ہم صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو کافی وقفہ دیا جائے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم ایسا کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسٹریلیا کیخلاف سوریا کمار یادیو کی ’0‘ کی ہیٹ ٹرک

Next Post

شاہ نے آج اندرا گاندھی کلا کیندر کے ‘ویدک ہیریٹیج پورٹل’، ‘کلا ویبھو’ کا افتتاح کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل
کھیل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

2026-10-17
کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے
کھیل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

2026-10-17
حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب
کھیل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

2026-10-17
کھیل

بنگلورو میں ہندوستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ پر بارش کا سایہ

2026-10-17
کھیل

دہلی ڈائنامائٹس نے سپر 6 میں جگہ بنائی

2026-10-17
کھیل

اتراکھنڈ چیلنج کپ انڈر 15 اور 50 پلس فٹ بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے: وریندر سنگھ راوت

2026-10-17
کھیل

ہندوستان عالمی کھیلوں کی طاقت بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے: وزیراعظم مودی

2026-10-17
کھیل

ہندوستان کی واپسی کی کوشش، ویسٹ انڈیز کی نظریں ٹی 20 سیریز جیتنے پر

2026-10-17
Next Post
ڈانگری میں دونوں واقعات کی تحقیقات این آئی اے کو سپرد :وزیر داخلہ

شاہ نے آج اندرا گاندھی کلا کیندر کے 'ویدک ہیریٹیج پورٹل'، 'کلا ویبھو' کا افتتاح کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.