منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہند چین میں تعطل برقرار:دیویدی

شمالی کمان کے سربراہ کاکہناہے کہ جموں وکشمیر میں سکیورٹی صورتحال میں کافی بہترآئی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-22
in اہم ترین
A A
کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: دویدی

Upendra Dwivedi.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

جموں///
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر‘ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر تعطل برقرار ہے اور مختلف سطحوں پر بات چیت جاری ہے ۔
شمالی کمان کے سربراہ نے کہا کہ جموںکشمیر میں صورتحال کنٹرول میں ہے اور ملی ٹینسی سے متعلق واقعات کو مکمل طور پر روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے کہا کہ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کی صورتحال کو سفارتکاری اور آپریشنل سطحوں پر حل کرنے کیلئے بھی بہ یک وقت اقدام جاری ہیں۔
ان باتوں کا اظہار فوجی کمانڈر نے ادھم پور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے کہاکہ حقیقی کنٹرول لائن پر چین کے ساتھ تعطل برقرار ہے تاہم مختلف سطحوں پر بات چیت بھی چل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کی صورتحال کو سفارتکاری اور آپریشنل سطحوں پر حل کرنے کیلئے بھی بہ یک وقت اقدام جاری ہیں۔
شمالی کمان کے سربراہ کا کہنا تھا’’دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کو یقینی بنانے کیلئے امن وسکون کی بحالی کیلئے ہماری مسلسل کوششیں جاری ہیں اور جاری رہیں گی‘‘۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے کہا کہ شمالی کمان مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور ہمارے حوصلے بھی بلند ہیں۔انہوں نے کہا’’جموں کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں میں سیکورٹی صورتحال خطے اور آپریشنل کارروائیوں میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرتی ہے قوم کے جمہوری اقدار کو بر قرار رکھتے ہوئے ہم ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پر عزم ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کے دفاع کیلئے تمام تر ضروری اقدام کریں گے اور اس کیلئے ہم مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور تمام پیش رفت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ بھارتی فوج مستقبل میں بھی کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور خطے کے لوگوں کی بہتری کے لئے ہمیشہ کام کرے گی۔
شمالی کمان کے کمانڈر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال مستحکم ہے ۔انہوں نے کہا کہ در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے سرحد پر انتہائی نگرانی رکھی جا رہی ہے اور مضبوط ٹیکنالوجی کے ساتھ ملٹی ٹائرڈ در اندازی مخالف گرڈ قائم کیا گیا ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کا کہنا تھا کہ دشمن کی طرف سے دراندازی کی کوششیں کرنے ، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی کوششوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ در اندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
فوجی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ جموںکشمیر میں حالات پوری طرح سے قابو میں ہے ‘ سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔فوجی کمانڈر نے بتایا کہ دہشت گردی کے واقعات کو مکمل طورپر روکنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششیں جاری ہیں۔
شمالی کمان کے سربراہ نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں جبکہ سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف سیکورٹی ایجنسیوں نے مسلسل دباو بنائے رکھا ہے جس وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کی شیعہ آبادی میںنوروزجوش و خروش سے منایا گیا

Next Post

جموں کشمیرکا بجٹ لوک سبھا میں پاس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
جموں کشمیرکا بجٹ لوک سبھا میں پاس

جموں کشمیرکا بجٹ لوک سبھا میں پاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.