جکارتہ//
انڈونیشیا کے جزائر ناٹونا میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریوں میں 21 افراد ہلاک اور کم از کم 50 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
انڈونیشیا کے جزائر ناٹونا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔
لینڈ سلائڈنگ والے علاقے میں ریسکیو ٹیموں کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور مزید جانی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں انڈونیشیا کے بیشتر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی لہر آئی ہوئی ہے۔