ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سرینگر اور جموں میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج،متعدد گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-08
in ٹاپ سٹوری
A A
مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سرینگر اور جموں میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج،متعدد گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر/۸مارچ
جموںکشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کی مختلف اسامیوں کے امیداروں کی ایک بڑی تعداد نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی سرینگر اور جموں میں جمع ہو کر ’ایپ ٹک‘ کمپنی کے خلاف احتجاج درج کیا۔
جموں میں امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے سیول سیکریٹریٹ کی طرف یش قدمی شروع کی جس دوران پولیس نے متعدد طلبا کو گاڑیوں میں بھر کر پولیس اسٹیشن پہنچایا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور’‘ایپ ٹک‘ پر پابندی لگا¶ جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جے کے ایس ایس بی کی مختلف اسامیوں کے امیدوار ہیں۔انہوں نے کہا”ہم دیکھ رہے ہیں یہاں جمہوری اصولوں کو مسمار کیا جا رہا ہے “۔
احتجاجی نے کہا کہ’ ایپ ٹک‘ کمپنی نے کئی ریاستوں میں گھوٹالے کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کو یہاں بھی دوبارہ بلیک لسٹ کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا سے اس ضمن میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔
دریں اثنا جموں میں بھی’ایپ ٹک ‘کمپنی کے خلاف نوجوانوں نے احتجاج کرکے اس کو بلیک لسٹ کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔
اُمیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے سیول سیکریٹریٹ کی طرف پیش قدمی شروع کی تاہم پہلے سے تعینات جموں وکشمیر پولیس کے اہلکاروں نے اُنہیں روکا جس دوران متعدد مظاہرین کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
جے کے ایس ایس بی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ ’ایپ ٹک کمپنی ‘کی خدمات حاصل کرنے کا معاملہ عدالت میں ہے۔
تاہم، انہوں نے کہا، کمپنی کو مرکزی اور جموں و کشمیر حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق رکھا گیا تھا کیونکہ اس نے پہلے ہی گزشتہ سال مئی میں بلیک لسٹ کرنے کی تین سال کی مدت مکمل کر لی ہے۔
عہدیدار نے کہا”جب ہم تحریری امتحان کے انعقاد کے لیے کسی کمپنی کا انتخاب کر رہے ہیں، تو ہم انتخاب میں شفافیت، جوابدہی اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے چیک اور بیلنس بھی لگاتے ہیں۔ ہم ایک ایسے طریقہ کار پر عمل کر رہے ہیں جو بڑی قومی سطح کی بھرتی ایجنسیوں کے معیارات سے میل کھاتا ہے“۔
پچھلے سال جولائی میں، جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں پیپر لیک اور بدعنوانی کے الزامات کے بعد۰۰۲۱ پولیس سب انسپکٹرز، ۰۰۳۱ جونیئر انجینئرز اور ایک ہزار فنانس اکاو¿نٹ اسسٹنٹ (ایف اے اے ) کی منتخب فہرست کو منسوخ کر دیا تھا۔
سی بی آئی، جو سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ کی تحقیقات کر رہی ہے‘ جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک حوالہ پر ۳ اگست کو مقدمہ درج کرنے کے بعد، پہلے ہی اس کے ماسٹر مائنڈ، ریواڑی کے یتن یادو اور بی ایس ایف کے ایک کمانڈنٹ سمیت ۴۲ افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کر چکی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال

Next Post

والد کی موجودگی میں میچ ہارنا مشکل ہوتا ہے، شاہین آفریدی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
شاہد آفریدی کے ساتھ پاور ہٹنگ پر کام کر رہا ہوں: شاہین آفریدی

والد کی موجودگی میں میچ ہارنا مشکل ہوتا ہے، شاہین آفریدی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.