ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں بادام کے درختوں پر قبل از وقت ہی شگوفے پھوٹنے سے کسان پریشان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-01
in تازہ تریں
A A
کشمیر میں بادام کے درختوں پر قبل از وقت ہی شگوفے پھوٹنے سے کسان پریشان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/ یکم مارچ

کشمیر میں بادام کے درختوں پر قبل از وقت شگوفے پھوٹنے سے شعبہ باغبانی سے وابستہ کسان طبقے میں پریشانی پھیل گئی ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میوہ درختوں پر قبل از شگوفوں پھوٹنے سے شعبہ باغبانی کو نقصان ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ ماہ فروری میں ہی دن اور شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونا ہے ۔

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

ہارٹیکلچر آفسر سرینگر افتخار حسین نے یو این آئی کو بتایا کہ فروری میں ہی درجہ حرارت بڑھ گیا جس کی وجہ سے شگوفے قبل از وقت ہی پھوٹنے لگے ۔

حسین نے کہا کہ اگر درجہ حرارت پہلے ہی تیز ہوگیا تو میوہ درختوں پر پہلے ہی شگوفے پھوٹیں گے جس سے اس شعبے کو نقصان سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے ۔

وادی کے معرف ماہر موسمیات فیضان عارف نے کہا کہ ماہ فروری میں برف وباراں ہوتا تھا امسال اس ماہ کے دوران برف وباراں نہ ہونے کے برابر ریکارڈ کی گئی اور دوسری طرف اس مہینے کے دوران دن اور رات کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے شگوفے قبل از وقت ہی پھوٹنے لگے ۔

عارف نے کہا کہ قبل از وقت درجہ حرارت بڑھنے سے کئی چیزوں پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ماہر موسمیات کا کہنا تھا”ماہ مارچ میں تیز بارشیں، تیز ہوائیں چلنا اور ژالہ باری ہونا ایک معمول ہے جب فروری میں ہی شگوفے پھوٹے ہوں گے تو وہ تباہ ہوں گے جس کا براہ راست اثرات میوہ پر پڑے گا“۔

عارف نے کہا کہ عام طور پر ماہ مارچ کا نصف حصہ ختم ہونے کے بعد درختوں پر شگوفے پھوٹنے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہونے سے وادی میں پانی کی کمی ہونے کا بھی خطرہ ہے جس سے دھان فصل کی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے ۔

ماہر موسمیات کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں قبل از وقت اضافہ یا کمی واقع ہونا موسمی تبدیلی کا نتیجہ ہے ۔

ادھر وسطی ضلع بڈگام کے پارس آباد سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد نامی ایک میوہ باغ مالک نے یو این آئی کو بتایا کہ ماہ فروری میں ہی درجہ حرارت تیز ہے اگر میوہ درختوں پر شگوفے پھوٹ گئے تو ہمارا نقصان طے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ کئی برسوں سے نقصان سے دوچار ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں قبل از وقت بھاری برف باری سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑا جبکہ سال گذشتہ ہمارے میوہ کی مانگ میں کمی سے ہمیں بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر:گلمرگ میں پانچ سینٹی میٹر تازہ برف جمع، اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم خراب رہنے کا امکان

Next Post

کپواڑہ میں پراسرار طورپر لاپتہ ہوے شخص کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
کپواڑہ میں پراسرار طورپر لاپتہ ہوے شخص کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد

کپواڑہ میں پراسرار طورپر لاپتہ ہوے شخص کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.