جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اندور ٹیسٹ کھیلنے کے لیے گرین ’100 فیصد فٹُ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-25
in کھیل
A A
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

نئی دہلی//آسٹریلیا کے باصلاحیت آل راؤنڈر کیمرون گرین نے اندور میں ہندوستان کے خلاف اگلے ہفتے ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لیے خود کو ’100 فیصد فٹ‘ قرار دیا ہے۔
گرین نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا ’’میں گزشتہ میچ میں کھیلنے کے بہت قریب تھا، لیکن شاید ایک ہفتہ مزید آرام نے میری کافی مدد کی ہے۔ اب میں کھیلنے کے لیے 100 فیصد تیار ہوں‘‘۔
ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو میزبان ہندوستان کے ہاتھوں تیسرے دن ہی چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کے دیگر کھلاڑیوں نے جہاں جمعہ سے پہلے کے دنوں میں آرام کیا یا دورہ کیا، گرین نے اس وقت کو نیٹ میں پسینہ بہانے کے لئے استعمال کیا۔
واضح رہے کہ انگلی میں فریکچر کی وجہ سے گرین ہندوستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ چوٹ سے ٹھیک ہونے کے بعد گرین نے دہلی ٹیسٹ سے قبل پریکٹس بھی کی، حالانکہ اس وقت وہ پوری طرح فٹ نہیں تھے۔
گرین نے دہلی ٹیسٹ سے قبل انتخاب کے بارے میں کہا ’’ہم سب کا ایک ہی خیال تھا۔ ہم نے سوچا کہ ہم ایک میچ چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ اس سال آگے بھی بہت کچھ بچا ہے۔‘‘
آسٹریلیا اس وقت چار میچوں کی سیریز میں 0-2 سے پیچھے ہے اور اس کی بیٹنگ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ میدان پر واپسی کرتے ہوئے گرین کے سامنے جلد از جلد فارم حاصل کرکے اپنی ٹیم کوتوازن فراہم کرنے کا چیلنج ہوگا۔
واضح رہے کہ گرین اسپنروں کے لیے سازگار پچ پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو آسٹریلیا کے لیے بہت اہم ہے۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان گزشتہ سال گالے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں جہاں دیگر بلے بازوں نے اسپنروں کے خلاف جدوجہد کی وہیں گرین نے 77 رن کی میچ وننگ اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو بڑی فتح دلائی تھی۔
گرین کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے دو ٹیسٹ دیکھنے کے بعد ہندوستانی حالات کا احساس ہو گیا ہے اور وہ میدان پر بلے بازی کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ اگر آپ باہر سے میچ دیکھتے ہیں تو آپ کو بہت کچھ معلوم ہوتا ہے۔ میرے خیال میں گالے کی پچ میں کافی اچھال تھا لیکن یہاں اتنا اچھال نہیں ہے۔ میں اپنے کھیل کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اور حالات کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ پہلے دو میچ دیکھنے میں یہی اچھا رہا۔ آپ کھیلنے کا اچھا نظریہ منتخب کرکے اس پر کام کر سکتے ہیں‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسٹیو اسمتھ بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلیا کے کپتان مقرر

Next Post

بی جے پی مدھیہ پردیش اور مرکز میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی: شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
وفاقی وزیر داخلہ ۱۸مارچ سے جموں کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں

بی جے پی مدھیہ پردیش اور مرکز میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی: شاہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.