انقرہ//
ترکیہ کے جنوبی علاقے میں 5.1شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شام اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔ ترکیہ اور خطے کے دیگرممالک میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1تھی اور اس کا مرکز ترکیہ کی جنوبی ریاست حاطے میں تھا۔
زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ترکیہ اور شام میں 10 روز قبل آنے والے ہولناک زلزلے میں اب تک 42 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔