منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جنگ اور وبا کے باوجود ہندوستان عالمی سطح پر بہترپوزیشن پر برقرار ہے : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-07
in عالمی خبریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

بنگلورو// وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ وبا اور جنگ سے تباہ حال دنیا میں ہندوستان مسلسل عالمی سطح پر بہتر مقام پر برقرارہے ۔
مسٹرمودی نے یہ تبصرہ حال ہی میں جاری آئی ایم ایف کی رپورٹ کے تناظر میں کیا جس میں ہندوستان کو سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہونے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ انہوں نے اس حصولیابی کے لیے ملک میں مستحکم اور فیصلہ کن حکومت مسلسل اصلاحات اور زمینی سطح پر سماجی و اقتصادی بااختیار بنانے جیسے عوامل کا حوالہ دیا۔
انہوں نے ملک کے کروڑوں لوگوں کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلی کا ذکر کیا جہاں وہ غربت سے نکل کر متوسط [؟][؟]طبقے کی سطح پر پہنچے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں چھ لاکھ کلومیٹر آپٹیکل فائبر بچھایا گیا ہے تاکہ ہر گاؤں میں انٹرنیٹ کی سہولت ہو۔ گزشتہ نوبرسوں میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں موبائل فون بنانے والا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اور ملک میں براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 13 گنا اور انٹرنیٹ کنیکشن میں تین گنا اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں کی بنسبت دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔
ہندوستانی شہریوں کی امنگوں کو پورا کرنے میں توانائی کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے لوگ بہتر مصنوعات، بہتر خدمات اور بہتر بنیادی ڈھانچہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انڈیا انرجی ویک جی 20 کیلنڈر میں توانائی کا پہلا اہم ایونٹ ہے اور اس موقع پر سبھی کا خیرمقدم کیا۔
21 ویں صدی کی دنیا کے مستقبل کے راستے کا تعین کرنے میں توانائی کے شعبے کے کلیدی کردار کا ذکر کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا، "ہندوستان توانائی کی تبدیلی اور توانائی کے نئے ذرائع کی ترقی کے لیے دنیا کی سب سے مضبوط آوازوں میں سے ایک ہے ۔ ہندوستان میں بے مثال امکانات ابھر رہے ہیں جو ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔
قبل ازیں وزیر اعظم نے یہاں انڈیا انرجی ویک-2023 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے انڈین آئل کے ‘ان بوٹلڈ’ پہل کے تحت یونیفارم کا آغاز کیا اور انڈور سولر کوکنگ سسٹم کے ٹوِن کوک ٹاپ ماڈل کو بھی وقف کیا اور اس کے کمرشل رول آؤٹ کو ہری جھنڈی دکھائی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اڈانی گروپ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کے باعث تیسرے دن بھی پارلیمنٹ میں کوئی کام نہیں ہوسکا

Next Post

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں متعدد فلسطینی شہید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
اسرائیل میں نامعلوم مسلح فرد کی فائرنگ سے 5 شہری ہلاک

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں متعدد فلسطینی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.