جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی حکومت نے ہماچل میں ریلوے کی ترقی کے لیے بجٹ میں 1838 کروڑ روپے دیے : ٹھاکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-05
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی// اطلاعات کی نشریات اور کھیل اور امور نوجوانان کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے مرکزی بجٹ 2023-24 میں ہماچل پردیش ریلوے پروجیکٹ کی توسیع کے لئے 1838کروڑ روپے کا انتظام کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور ریلوے کے وزیر اشونی وشنو کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
مسٹر ٹھاکر نے ہفتہ کو کہا، ”مودی حکومت ہماچل پردیش میں بنیادی ڈھانچے کو پھیلانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ہماری حکومت نے مالی سال 2023-24 کے لیے ہماچل پردیش میں ریلوے کی توسیع کے لیے 1838 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے ۔ جس کے لیے میں وزیر اعظم اور وزیر ریلوے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعظم مودی نے ہماچل کو اپنا دوسرا گھر سمجھا ہے اور ہمیشہ ریاست کا خاص خیال رکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماچل کے لیے 2023-24 کے بجٹ میں مرکزی حکومت نے اسٹریٹجک اہمیت کے بھانوپلی-بلاس پور-لیہہ ریل پروجیکٹ کے لیے 1000 کروڑ روپے ، چندی گڑھ-بدی کے لیے 450 کروڑ روپے اور ننگل- تلواڑہ ریل لائن کے لیے 452 کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے ۔ اس کے علاوہ کالکا-شملہ سیکشن پر ہائیڈروجن ٹرین کے لیے بھی 870 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ ملک میں نئی اسکیموں کے لیے 75,000 کروڑ روپے کا اضافی فنڈ بھی بنایا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی توسیع کے لیے 1838 کروڑ روپے کی یہ منظوری یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے ) کے حکمرانی سال 2009-2014 سے 17 گنا زیادہ ہے ۔ یہ اعداد و شمار اپنے آپ میں ظاہر کرتا ہے کہ مودی حکومت ہماچل پردیش میں جاری ریل توسیعی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ مسٹر ٹھاکر نے کہا، ‘‘میں اس بجٹ کو منظور کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی جی اور ریلوے کے وزیر اشونی وشنو جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔’’
مرکزی وزیر نے کہا، "بھانوپلی بلاس پور پروجیکٹ بلاس پور بیری سے آگے لیہہ تک جائے گا۔ اسٹریٹجک اہمیت کے نقطہ نظر سے بھانوپلی-بلاس پور ریلوے لائن کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے اس لیے ہم نے اس بجٹ میں صرف اس ریلوے لائن کے لیے 1000 کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے ، جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار

Next Post

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نینو یوریا کھادکارخانے کی سنگ بنیاد رکھی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
ڈانگری میں دونوں واقعات کی تحقیقات این آئی اے کو سپرد :وزیر داخلہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نینو یوریا کھادکارخانے کی سنگ بنیاد رکھی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.