جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ کے اعلیٰ فوجی افسر کی 2025 تک چین کے ساتھ جنگ کی پیش گوئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-29
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

واشنگٹن /۲۸؍جنوری
امریکی فضائیہ کے اعلٰی عہدیدار نے سال 2025 تک چین کے ساتھ تنازع شروع ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے اپنی یونٹ کو جنگ کی تیاری کرنے کا کہا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی ایئر موبیلٹی کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیک منیہان نے اندرونی سطح پر جاری مراسلے میں کہا کہ ’ہمارا اصل مقصد روک تھام ہونا چاہیے اور ضرورت پڑنے پر چین کو شکست دی جائے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’امید ہے کہ میں غلط ہوں۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ 2025 میں ہم لڑیں گے۔‘
جنرل مائیک نے وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان میں آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات چینی صدر شی جن پنگ کو عسکری جارحیت کا موقع فراہم کر سکتے ہیں، جبکہ اس دوران امریکی انتظامیہ کی تمام تر توجہ اپنے ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر مبذول ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’(صدر) شی کی ٹیم، وجوہات اور تمام مواقع سال 2025 سے مطابقت رکھتے ہیں۔‘
مراسلے میں جنرل مائیک نے موبائل کمانڈ کے تمام اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ فائرنگ رینج پر جائیں اور نشانہ بازی کے دوران سر کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے اے ایف پی کو تصدیق کی ہے کہ مراسلہ جنرل مائیک کی جانب سے ہی بھیجا گیا ہے۔
حالیہ چند ماہ کے دوران اعلٰی امریکی عہدیداروں کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات میں کہا گیا کہ تائیوان پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے چین کے اقدامات میں تیزی آ رہی ہے۔
گزشتہ سال اگست میں بیجنگ کی مخالفت کے باوجود وائٹ ہاؤس کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چین نے بڑی فوجی مشقوں کا انعقاد کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردوں کی مدد کا الزام، برطانوی فوج کا اہلکار گرفتار

Next Post

سیکورٹی میں مبینہ لاپروائی کھڑگے کا امیت شاہ کو خط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

2026-06-03
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ڈیل امریکہ و اتحادیوں کیلئے فائدہ مند ہوگی: ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

2026-06-02
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکی خفیہ ایجنسی کا سینئر ترین عہدیدار گرفتار، گھر سے 40 ملین ڈالرز کے سونے کے بسکٹ برآمد

2026-05-31
اسرائیل کا غزہ شہر پر۴۰فیصد قبضے کا دعویٰ
عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیل کے طویل المدتی منصوبے

2026-05-31
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

سیکورٹی میں مبینہ لاپروائی کھڑگے کا امیت شاہ کو خط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.