بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

پاک بھارت میں کوئی بیک چینل سفارت کاری نہیں ہورہی ہے:کھر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-26
in ٹاپ سٹوری
A A
پاک بھارت میں کوئی بیک چینل سفارت کاری نہیں ہورہی ہے:کھر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۶جنوری(ویب ڈیسک)

پاکستان کی وزیرِ مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی بیک چینل سفارت کاری نہیں ہورہی ہے۔

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

جمعرات کو پاکستانی سینیٹ اجلاس کے دوران جب حنا ربانی کھر سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پسِ پردہ رابطوں سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ’اس وقت ایسا کچھ نہیں ہو رہا ہے‘۔

کھر نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے سفارتی تعلقات محدود ہیں اورعوامی رابطے بھی نچلی سطح پر ہیں۔

پاکستانی وزیرِ مملکت برائے امور خارجہ نے یہ بات ایک ایسے وقت کہی ہے جب گزشتہ ہفتے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب اماارت کے دورے کے دوران ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امارات بھارت اور پاکستان کو مذکرات کی میز پرلانے کےلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت تمام معاملات پر سنجیدہ مذاکرات ہو سکیں۔

جمعرات کو سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران کھر نے کہا کہ پاکستان اس بات کا خواہش مند ہے کہ اس کی مشرقی اور مغربی سرحدیں پرامن رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم امن کے سفر پر گامزن ہیں جس کی ایک تاریخی مثال کرتار پور راہداری کا کھلنا ہے۔

دوسری جانب دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرا ت کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت نے رواں برس مئی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کےلئے پاکستان کے وزیرِ خارجہ کو دعوت دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد بھارت کی درخواست پر غور کر رہا ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم جمہوریہ کی جھانکیوں میں ہندوستان کی فوجی طاقت اور ثقافتی گوناگونیت کو اجاگر کیا گیا

Next Post

یہ کیا بات ہوئی؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

یہ کیا بات ہوئی؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.