بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں میں ہائی الرٹ کے بیچ سری نگر جموں شاہراہ پر فوج تعینات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-22
in ٹاپ سٹوری
A A
جنوبی کشمیر میں سیکورٹی مزید سخت‘جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی

Security

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۲۲جنوری

جموں میں دو بم دھماکوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر جگہ جگہ فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

صوبہ جموں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر سیکورٹی فورسز کو انتہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں میں دو دھماکوں کے بعد سری نگر جموں شاہراہ پر جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق شاہراہ پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ ساتھ فوج کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایاجاسکے ۔

جموں شہر میں بھی سیکورٹی کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جس کے پیش نظر شہر بھر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ راجوری ، پونچھ ، کشتواڑ اضلاع کے سرحدی علاقوں میں فوج کو الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے ضلع جموں اور اس کے گردونواح میں بھی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔

جموں صوبے کے اطراف واکناف بالخصوص مختلف اضلاع کو سرمائی دارالحکومت کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے خصوصی ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔

جہاں دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات فوجیوں کو الرٹ حالت میں رکھا گیا ہے ، وہیں میدانی علاقوں میں جنگجووں کی سرگرمیوں پر بریک لگانے کےلئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں کے سبھی پولیس اسٹیشنوں میں تعینات عملے کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔

دریں اثنا اتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے کشتواڑ بس اسٹینڈ کو محاصرے میں لے کر سراغ رساں کتوں کی مدد سے گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی۔

فوج نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ وہ مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بارے میں مقامی پولیس تھانے کو فوری طورپر مطلع کریں۔

 

جموں میں فوج ، پولیس اور سراغ رساں ایجنسیوں کے سینئر آفیسران کی مشترکہ میٹنگ

جموں/۲۲جنوری

جموں وکشمیرکی سرمائی راجدھانی جموں میں فوج ، پولیس اور سراغ رساں ایجنسیوں کے سینئر آفیسران کی ایک مشترکہ میٹنگ کے دوران جموں کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق جموں صوبے میں ملی ٹینسی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ کے بیچ سیکورٹی ایجنسیوں نے صوبے کی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سرگرم ملی ٹینٹوں اور اُن کے اعانت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں صوبے کی سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ جموں صوبے میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کو بھی فعال کیا جائے گا تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔ذرائع نے مزید کہاکہ اس میٹنگ کے دوران اہم فیصلے لئے گئے ۔

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال

Next Post

زمین اِصلاحات ایکٹ کی بعض دفعات میں ترمیم کرنے کو منظور ی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post

زمین اِصلاحات ایکٹ کی بعض دفعات میں ترمیم کرنے کو منظور ی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.