ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

صرف استعفیٰ نہیں کارروائی چاہیئے: ونیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-20
in کھیل
A A
صرف استعفیٰ نہیں کارروائی چاہیئے: ونیش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

نئی دہلی// تین بار دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی ونیش پھوگاٹ نے جمعرات کو پہلوانوں اور وزارت کھیل کی میٹنگ کے بعد کہا کہ وہ نہ صرف ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کا استعفیٰ بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی چاہتی ہیں۔
یہاں جنتر منتر پر نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے ونیش نے کہا، ’’یہ کشتی کے لیے بدقسمتی ہوگی، اگر ملک کی بیٹیاں آگے آئیں اور بتائیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا تھا۔ ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے توقع کر رہے ہیں کہ ملک کی بیٹیوں کو اتنا مجبور نہ کیا جائے کہ ہمیں یہ سیاہ دن دیکھنا پڑے۔
خیال ر ہے کہ ونیش، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سمیت کئی معزز پہلوان ڈبلیو ایف آئی کے خلاف دو دن سے ہڑتال پر ہیں، جہاں انہوں نے سنگھ اور فیڈریشن کے کوچز کے خلاف جنسی ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔
ونیش نے کہا، ’’یہ صرف استعفیٰ کا معاملہ نہیں ہے، ہم استعفیٰ لیکر رہیں گے اور اگر مجبور کیا گیا تو انہیں جیل بھی بھیجیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ استعفی اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ونیش نے بتایا کہ وزارت کھیل نے انہیں کارروائی کا یقین دلایا ہے لیکن پہلوان مطمئن نہیں ہیں اور فوری کارروائی چاہتے ہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ پہلوانوں نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) سے پہلے کیوں رابطہ نہیں کیا، ونیش نے کہا، "اگر ہم نے کوچ یا فزیو کی مانگ کرتے تو یہ بات فیڈریشن تک پہنچ ہی جاتی۔ اس معاملے میں جتنی تاخیر ہوگی اتنی ہی لڑکیاں آگے آئیں گی۔ کم از کم عہدہ چھوڑدیں، ہم نے اپنی کشتی چھوڑے بیٹھے ہیں۔ دریں اثنا، تین بار کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اور اولمپک برانز میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے فیڈریشن کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
بجرنگ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ”فیڈریشن کو بند کر دینا چاہیے۔ استعفیٰ دے کر وہ (سنگھ) اپنے ہی لوگوں کو فیڈریشن میں بٹھائیں گے۔ سنگھ کے لوگ ریاستی ریسلنگ ایسوسی ایشنز میں بھی بیٹھے ہیں، جو ان کی ہدایت پر کام کرتے ہیں۔ اس لیے ہم حکومت سے فیڈریشن کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
خیال ر ہے کہ وزارت کھیل نے پہلوانوں کے احتجاج اور الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے بدھ کو ریسلنگ فیڈریشن سے وضاحت طلب کی تھی۔ وزارت نے اپنی ریلیز میں کہا تھا کہ اگر فیڈریشن نے 72 گھنٹوں میں وضاحت نہیں دی تو اس کے خلاف نیشنل اسپورٹس ڈویلپمنٹ کوڈ 2011 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شہباز شریف کی نریندرمودی کو پیشکش

Next Post

ایف آئی ایچ کے صدر نے انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی
کھیل

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

2026-09-05
کھیل

پاؤلا باڈوسا کو شکست دے کر کوکو گوف یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

2026-09-05
کھیل

اسمرتی مندھانا کی ریکارڈ سنچری اننگ سے ہندوستان ناک آؤٹ میں

2026-09-05
کھیل

پڈیکل اور سراج ساؤتھ زون کی ٹیم میں شامل

2026-09-05
کھیل

اے ایف سی انڈر-20 ایشین کپ کوالیفائر میں ہندوستان ازبکستان سے 0-4 سے ہارا، امیدیں برقرار

2026-09-05
کھیل

ایک ہفتے میں دو ہیٹ ٹرکس، ہنری کروکومب نے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی

2026-09-05
کھیل

کیٹلی کرکٹ آسٹریلیا کی ’نیشنل ڈیولپمنٹ لیڈ‘ مقرر

2026-09-05
Next Post
ایف آئی ایچ کے صدر نے انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کی

ایف آئی ایچ کے صدر نے انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.