ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

راجوری میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور اُن کے مدد گاروں کی تلاش ہنوز جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-14
in ٹاپ سٹوری
A A
راجوری میںلگاتار نویں روز بھی دو درجن دیہی علاقوں میں تلاشی کارروائی جاری

Rajouri

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں/۱۴جنوری
جموںکشمیر کے راجوری ضلع میں پچھلے کئی روز سے سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
بتادیں کہ ڈانگری راجوری میں سات عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد ضلع میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق راجوری میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور اُن کے معاونین کے خلاف تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتک سیکورٹی فورسز نے زائد از ۶۰افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز بھی راجوری اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔
پولیس ذرائع نے تلاشی کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد خط پیر پنچال میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مشکوک افراد کو تلاش کرنے کی خاطر کھوجی کتوں اور ڈرونز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
ان کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر راجوری، کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر راجوری میں وی ڈی سی ممبران کو ہتھیار فراہم کئے گئے ہیں۔
دریں اثنا راجوری کے اندروال گاوں میں جمعے اور ہفتے کی شب کو مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد وی ڈی سی ممبر نے ہوا میں متعدد گولیوں کے راونڈ فائر کئے جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ۔
وی ڈی سی ممبرنے دعویٰ کیا کہ چند مشتبہ افراد رہائشی مکان کے نزدیک آئے اور گیٹ کھولنے کی استدعا کی جس پر اُن سے کہا گیا کہ وہ اپنی شناخت ظاہر کریں۔انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی جانب سے مسلسل دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد وہ علاقے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ وی ڈی سی ممبرکی جانب سے ہوائی فائرنگ کے بعد پولیس کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کشمیر کا بیرونی دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ ایک روز بعد بحال

Next Post

انتظامیہ ‘مٹن اور موسم سرما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

انتظامیہ ‘مٹن اور موسم سرما

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.