ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پارٹی چھوڑنے والوںکو عہدے دئے ‘جو انہیں ہضم نہیں ہوئے:آزاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-07
in اہم ترین
A A

Excelsior Rakesh

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر//
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے چیئر مین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ جن لیڈروں نے ہماری پارٹی کو چھوڑا ہے وہ پارٹی کیلئے کو دھچکا نہیں ہے کیونکہ ان تینوں لیڈروں کی کوئی انتخابی نشستیں ہی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی یہاں کوئی ہندو مارا جاتا ہے تو اس سے ملک کے باقی حصوں میں زیر تعلیم کشمیر کے لاکھوں طالب علموں کے لئے آفت پیدا ہوجاتی ہے ۔
آزادنے ان باتوں کا اظہار یہاں جمعہ کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’جو لوگ پارٹی سے چلے گئے ان سے پارٹی کو کوئی دھچکا نہیں لگے گا کیونکہ جب سر نو اسمبلی نشستوں کی حد بندی ہوئی تو ان تینوں کی لیڈروں کی اسمبلی نشستیں چلی گئیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’میں نے ان کو عہدے دئے تھے اس لئے کہ یہ لوگ الیکشن لڑ نہیں سکتے تھے لیکن ان کو وہ ہضم نہیں ہوا‘‘۔
بتادیں کہ ڈی اے پی کے تارا چند، پیر زادہ محمد سعید سمیت ۱۷لیڈروں نے جمعے کے روز دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
راجوری حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر آزاد نے کہا کہ وادی میں گذشتہ پچیس برسوں سے ہندو، سکھ برادری کے لوگوں کا ہی قتل عام نہیں ہوا بلکہ ہزاروں کی تعداد میں مسلمان بھی مارے گئے ۔انہوں نے کہا’’یہاں جو اکا دکا پنڈت ملازم تھا اس کو بھی مارا جاتا تھا یہ پاکستان کی پالیسی رہی ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا’’مارنے والوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ یہاں ہمارے کسی بھی غیر مسلم کو مارنے کا سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کو اٹھانا پڑتا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں ہمارے بچے بچیاں ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں پڑھتے ہیں ان پر اس کا اثر پڑتا ہے ۔
بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آزادنے کہا’’وہ یاترا والے جانیں گے ہمیں الیکشن میں دیکھنا ہے کہ کیا ہوگا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تارا چند‘پیرزادہ سمیت۱۷ رہنما ؤں کی کانگریس واپسی

Next Post

ڈانگری واقعہ:پیٹرولنگ اور سرچ آپریشن جاری‘ کئی مشکوک افراد گرفتار:ـایس ایس پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post

ڈانگری واقعہ:پیٹرولنگ اور سرچ آپریشن جاری‘ کئی مشکوک افراد گرفتار:ـایس ایس پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.