اتوار, اگست 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-05
in اہم ترین
A A
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

پونچھ میں اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث شخص  گرفتار، منشیات فروشی سے بھی مبینہ تعلق

جموں//
جموںکشمیر کے راجوری ضلع کے ڈانگری گاوں میں عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹوں کی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ جنگلوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
اس بیچ راجوری ، پونچھ ، ڈوڈہ ، کشتواڑ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔
اطلاعا ت کے مطابق راجوری کے ڈانگری گاوں میں شہریوں ہلاکتوں میں ملوث بندوق برداروں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر کھوجی کتوں اور ڈرونز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز بھی راجوری کے متعدد علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن چلایا جس دوران مکینوں اور مسافروں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔
حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر ڈانگری گاوں اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی‘کسی بھی شہری کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کارلایا جارہا ہے تاہم ابھی تک سیکورٹی فورسز کو کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی ہے ۔
دفاعی ذرائع نے راجوری کے کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈانگری سانحہ میں ملوث ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دو ملی ٹینٹوں نے ڈانگری میں عام شہریوں پر بندوقوں کے دہانے کھولے جن کی تلاش کا کام شدو مد سے جاری ہے ۔
اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے عام لوگوں کو آگاہ کیا ہے کہ مشتبہ افراد کے بارے میں فوری طورپر نزدیکی تھانے کو مطلع کرئے ۔انہوں نے کہاکہ راجوری میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوارو اقعے کو ٹالنے کی خاطر اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا۔
دریں اثنا جموں صوبے کے اطراف واکناف بالخصوص مختلف اضلاع کو سرمائی دارالحکومت کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے خصوصی ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔
جہاں دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات فوجیوں کو الرٹ حالت میں رکھا گیا ہے‘وہیں میدانی علاقوں میں جنگجووں کی سرگرمیوں پر بریک لگانے کیلئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کے سبھی پولیس اسٹیشنوں میں تعینات عملے کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں۸سے۱۰جنوری تک برف باری کے امکانات

Next Post

چھتر گل علاقے میں زنگ آلود شیل بر آمد‘ ناکارہ بنا دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

پونچھ میں اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث شخص  گرفتار، منشیات فروشی سے بھی مبینہ تعلق

2026-08-30
وزیر اعظم مودی 17 فروری کو کشمیر کےلئے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
اہم ترین

بڈگام سےکٹرہ براہِ راست ٹرین  سروس بحال‘مسافروں، طلبہ  ملازمین اور یاتریوں کو سہولت

2026-08-30
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

سرینگر کے منور آباد میں چلتی بس سے گر کر کنڈکٹر جاں بحق

2026-08-30
وادی میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے :ڈاک
اہم ترین

جموں و کشمیر میں فوڈ سیفٹی مہم ۱۴۰‘معائنے‘۵۵ غذائی نمونے حاصل‘۱۱مقدمات میں۱۱ ہزار روپے جرمانہ

2026-08-30
آغا روح اللہ نے ڈاکٹر فاروق کی جھولی بھر دی
اہم ترین

آغا روح اللہ نے ڈاکٹر فاروق کی جھولی بھر دی

2026-08-29
جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات
اہم ترین

حضرت بل میں میلا البنی ؐکے بعد کے جمعہ کا عظیم الشان اجتماع

2026-08-29
۲۰۲۶کے پہلے سات ماہ میں لداخ میں تین لاکھ۳۰ہزار سیاحوں کی آمد
اہم ترین

لداخ کیلئے آرٹیکل۳۱۷ کے تحت خصوصی انتظامات کئے جائیں گے:مرکز

2026-08-29
Next Post
رعناواری میں سکیورٹی فورسز پر گرینیڈ حملہ ‘کوئی نقصان نہیں

چھتر گل علاقے میں زنگ آلود شیل بر آمد‘ ناکارہ بنا دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.