ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ سینئر افسران تھے :دلباغ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-02
in ٹاپ سٹوری
A A
ڈی جی پی کا حزب سربراہ صلاح الدین کے خلاف قانونی کارروائی کا اشارہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں/۲ جنوری
راجوری میں یکے بعد دیگرے دو حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو پکڑنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے، جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے پیر کو کہا کہ آج صبح ہونے والا آئی ای ڈی دھماکہ سینئر افسران کو نشانہ بنانے کےلئے منصوبہ بند حملہ تھا۔
ڈی جی پی نے یہ بھی وعدہ کیا کہ دیہی دفاعی کمیٹیوں ( وی ڈی سیز) کو دوبارہ مسلح کیا جائے گا جب مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ اگر وی ڈی سی سے ہتھیار نہ چھین لیے گئے ہوتے تو دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا جا سکتا تھا۔
جموں خطہ کے کئی علاقوں میں دہشت گردی کے دو واقعات بمشکل 14 گھنٹے کے وقفے کے بعد شروع ہوئے، جس میں دو چھوٹے بہن بھائیوں سمیت چھ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے سیکورٹی کی کوتاہی کا الزام لگایا ہے۔
چار اور سات سال کی عمر کے بہن بھائی ڈنگری بستی میں ایک آئی ای ڈی دھماکے میں مارے گئے جہاں اتوار کی شام دہشت گردوں نے تین گھروں پر فائرنگ کی جس میں چار شہری ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔
دلباغ نے راجوری میں نامہ نگاروں کو بتایا”آئی ای ڈی دھماکہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا جس کا مقصد سینئر افسران (جو جائے وقوعہ پر پہنچنے والے تھے) کو نشانہ بنانا تھا۔ افسران دیر سے موقع پر پہنچے۔ یہ واقعہ پہلے ہی ہو چکا تھا“ ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انہیں منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔
مظاہرین اتوار کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ایک جلوس میں لے گئے اور آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں ڈنگری چوک پر رکھ دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیفٹیننٹ گورنر ان سے ملاقات کریں‘جو آج سہ پہر ڈانگری گئے ۔
ڈی جی پی اتوار کے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات لئے قائک کرنے کےلئے مظاہرین سے ملنے گئے لیکن انھیں ان لوگوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے گاو¿ں میں وی ڈی سی کے’غیر مسلح‘ ہونے کا مسئلہ اٹھایا۔ان کی تشویش کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ بندوقیں واپس نہیں لی جائیں گی۔ان کاکہنا تھا”اگر کچھ بندوقیں واپس لے لی گئی ہیں، تو وہ واپس کر دی جائیں گی۔ جہاں کہیں زیادہ بندوقوں کی ضرورت ہوگی، وہ فراہم کی جائیں گی“۔
بی جے پی کی جے کے یونٹ کے سربراہ رویندر رینا اور سینئر بی جے پی لیڈر وبود گپتا نے کہا کہ پولیس نے وی ڈی سی سے 60 فیصد بندوقیں واپس لے لی ہیں۔
گپتا نے ڈی جی پی کو بتایا”یہ ایک بال کرشن تھا، جس کے پاس بندوق تھی اور اس نے جوابی فائرنگ کی، جس سے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کیا گیا۔ اس کے اس عمل نے گاو¿ں کے 40 سے زیادہ لوگوں کو بچایا“۔
ڈی جی پی نے کہا کہ وی ڈی سی کو بڑھاوادینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے بزدلانہ کارروائی ہیں۔انہوں نے کہا”صرف ایک بزدل ہی ایک معصوم غیر مسلح شخص پر حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بزدلی کی حرکت کی اور اب روپوش ہیں۔ ہم ان کا شکار کریں گے“ ۔
مظاہرین سے نعشوں کے آخری رسومات کی اجازت دینے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ”ہمیں اپنے پیاروں کی آخری رسومات کرنی ہیں۔ ہمیں ان کی بے عزتی نہیں کرنی چاہیے“۔
ڈی جی پی نے کہا کہ مقامی رہنماو¿ں اور خاندانوں کا جو بھی فیصلہ ہوگا، ہم اس کے مطابق عمل کریں گے۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہمیشہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے رہنے پر راجوری کے لوگوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ”وہ کسی فوجی سے کم نہیں لڑے ہیں۔
ڈی جی پی نے کہا کہ سیکورٹی کا جائزہ لیا جائے گا اور لوگوں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت جوڑویاترا:راہل ۳۰ جنوری کو سرینگر میں ترنگا لہرائیں گے

Next Post

ہمسایہ ملک کا گھناؤنا کھیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ہمسایہ ملک کا گھناؤنا کھیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.