سرینگر/ یکم جنوری
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے راج پورہ علاقے میں اتوار کی صبح ملی ٹنٹوں نے سی آر پی ایف کے ایک جوان سے رائفل چھین لی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ مشتبہ ملی ٹنٹوںنے آج صبح تقریباً گیارہ بجکر45 منٹ پر پولیس کے دائرہ اختیار راج پورہ میں سی آر پی ایف کیمپ کے قریب 183 ویںبٹالین کے ایک سی آر پی ایف جوان سے ایک اے کے 47 رائفل چھین لی۔
اہلکار نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔