جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی کے بالائی اور میدانی علاقوںمیں برفباری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-30
in اہم ترین
A A
وادی کے بالائی اور میدانی علاقوںمیں برفباری

Snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعرات کی سہ پہر سے ہی وادی کشمیر کے لگ بھگ تمام حصوں میں برف باری کا سلسلہ شرع ہوا اور شام ڈھلنے کے تک سرینگر سمیت پوری وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔
یہ تازہ برف باری جہاںچالیس روزہ چلہ کلان کی پہلی برف باری ہے وہیں دوسری طرف اس سے سردی کی شدت میں قدرے کمی محسوس کی گئی اور خشک موسم کے ایک طویل سلسلے کا خاتمہ بھی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، ٹنگہ مرگ وغیرہ میں شام ہونے تک دو سے تین انچ برف جمع ہوئی تھی جبکہ میدانی علاقوں بشمول سری نگر میں صحنوں، پارکوں، مکان کے چھتوں پر برف جمع ہونے لگی تھی۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو تازہ برف باری کے نتیجے میں جمعرات کے روز ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا جبکہ سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے کے نتیجے میں تین سو کلومیٹر لمبی شاہراہ کو بھی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ کو تازہ برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے احتیاطی طورپر بند کر دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر برف باری کی وجہ سے پھسلن پیدا ہوئی جس وجہ سے لوگوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر شاہراہ کو بند کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا سری نگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے کے نتیجے میں تین سو کلومیٹر لمبی شاہراہ کو بھی شام دیر گئے ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۲۹دسمبر کی رات سے۳۰دسمبر تک کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہوسکتی ہے اور۵جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی کے مختلف سیاحتی مقامات اور سری نگر میں موجود غیر مقامی سیاحوں کو تازہ برف باری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس دوران گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرینگر میں۲۵دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۵ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۷ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ اور سدھرا جموں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن

Next Post

پولیس نے برفباری کے دوران دودھ پتھری میں پھنسے۵۲ سیاحوں کو بچا لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
پولیس نے برفباری کے دوران دودھ پتھری میں پھنسے۵۲ سیاحوں کو بچا لیا

پولیس نے برفباری کے دوران دودھ پتھری میں پھنسے۵۲ سیاحوں کو بچا لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.