ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سدھرا تصادم کے بعد جموں میں سیکورٹی الرٹ‘راہ گیروں کی تلاشی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-29
in اہم ترین
A A
وزیر اعظم کاجموں دورہ :کثیر سطحی سکیورٹی بندوست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں//
جموں کے سدھرا علاقے میں چار ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کے بعد صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر فوج اور بی ایس ایف کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔
اطلاعات کے مطابق سدھرا جموں میں بدھ کی صبح چار ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کے بعد صوبے میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
ذرائع نے مزید کہاکہ جموں کے دوسرے اضلاع میں راہگیروں کی جامہ تلاشیوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل تیز کیا گیا ۔کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کیلئے ضلع جموں اور اس کے گردونواح میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔
جموں صوبے کے اطراف واکناف بالخصوص مختلف اضلاع کو سرمائی دارالحکومت کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے خصوصی ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔
جہاں دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات فوجیوں کو الرٹ حالت میں رکھا گیا ہے‘ وہیں میدانی علاقوں میں جنگجووں کی سرگرمیوں پر بریک لگانے کیلئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے ۔
دریںا ثنا سدھرا جمو ں تصادم کے دوران راہ فرار اختیار کرنے والے ڈرائیور کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کے سبھی پولیس اسٹیشنوں میں تعینات عملے کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق سری نگر کی طرف جانے والی سبھی شاہراہوں پر خصوصی ناکے بٹھائے گئے ہیں اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ ٹنل کے دونوں جانب سیکورٹی فورسز نے جگہ جگہ پر ناکے بٹھائے ہیں اور جوبھی گاڑی جموں سے سرینگر آرہی ہے اُس میں بیٹھے مسافروں سے پوچھ تاچھ کے بعد ہی اُسے آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور ڈرائیور کو تلاش کرنے اور اُس کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی کھنگالا جارہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانہال میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا

Next Post

برفباری کی پیش گوئی ‘ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
کشمیر میں سردی کے زور میں بتدریج اضافہ

برفباری کی پیش گوئی ‘ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.