جمعہ, اگست 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی کمانڈر سطح کی میٹنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-22
in تازہ تریں
A A
ہندوستان اور چین میں اس ہفتے فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر فوجی مذاکرات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کمسن لڑکی کے مبینہ زیادتی اور موت کے  خلاف کشتواڑ میں بند

کٹھوعہ میں مویشیوں کی اسمگلنگ کی  تین کوششیں ناکام‘۴۹مویشی بازیاب

نئی دہلی/۲۲دسمبر
ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی معاملات پر 17ویں سینئر ملٹری کمانڈر سطح کی میٹنگ منگل 20 دسمبر کو ہوئی، جس میں مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول ( ایل اے سی) پر زیر التواءمعاملوں کو جلد سے جلد حل کرنے کے لیے رابطہ اور تبادلہ خیال قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہند،چین کور کمانڈر سطح کی 17ویں میٹنگ 20 دسمبر کو چوشول مولدو میں ہوئی۔
گزشتہ 17 جولائی کو ہونے والی 16ویں میٹنگ سے ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے ، دونوں فریقوں نے مغربی سیکٹر میں ایل اے سی پر اہم امور کے حل پر اپنے اپنے خیالات کھلے اور تعمیری طور سے مشترک کئے ۔
باگچی نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان دونوں ممالک کے لیڈروں کے رہنما خطوط کے مطابق کھلی اور گہرائی سے بات چیت ہوئی تاکہ ایل اے سی کے مغربی سیکٹر میں باقی ماندہ معاملات کو حل کا حل نکالا جاسکے اور امن و استحکام کو برقرار رہے ، جس سے ہندوستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوسکے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عبوری انتظامات کے تحت دونوں فریقین نے مغربی سیکٹر میں زمینی سطح کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے فوجی اور سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے اور بقیہ امور کے باہمی طور پر قابل قبول حل کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا۔
توانگ واقعے کے بعد ہندوستان اور چین کے درمیان یہ پہلی فوجی سطح کی میٹنگ تھی۔
چین میں کووڈ کی صورتحال اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کےلئے ایڈوائزری کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے سفارت خانے کے ذریعے چین میں کووڈ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے ادویات اور ویکسین کے ذریعے دنیا کے دیگر ممالک کی مدد کی ہے کیونکہ ہمیں دنیا کی فارمیسی کہا جاتا ہے ۔ ہم نے ابھی تک کوئی ٹریول ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے لیکن لوگوں کو چاہئے کہ وہ جس ملک میں رہتے ہیں اس کے رہنما خطوط پر عمل کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں ملازمین نے بھاجپا دفتر کا گھیراو کیا

Next Post

کرسمس اورنئے سال کی تقریبات‘کشمیر میں پیشگی میں سو فیصد ہوٹل بکنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند
اہم ترین

کمسن لڑکی کے مبینہ زیادتی اور موت کے  خلاف کشتواڑ میں بند

2026-08-28
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

کٹھوعہ میں مویشیوں کی اسمگلنگ کی  تین کوششیں ناکام‘۴۹مویشی بازیاب

2026-08-28
ایل جی سنہا کاجموں میں متاثرہ خاندانوں کیلئے نئے مکانات کی تعمیر کا سنگِ بنیاد
اہم ترین

جدید طبی سہولیات چھوٹے اضلاع تک پہنچانا ضروری

2026-08-27
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان کا  وادی میںایل او سی کا جائزہ
اہم ترین

آپریشن سندور:’پاکستان نے جنگ بندی کی تفصیلات امریکہ کو لیک کیں‘

2026-08-27
کشمیر کے باغات کے قریب رہائشی علاقوں کو کیڑے مار ادویات سے خطرہ، تحقیق میں انکشاف
اہم ترین

کشمیر کے باغات کے قریب رہائشی علاقوں کو کیڑے مار ادویات سے خطرہ، تحقیق میں انکشاف

2026-08-27
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
اہم ترین

جموں میں ہیروئن اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-08-27
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

کولگام میں مشترکہ کارروائی، اسلحہ و گولہ  بارود سمیت۵ دہشت گرد معاون گرفتار

2026-08-27
Next Post
کرسمس اورنئے سال کی تقریبات‘کشمیر میں پیشگی میں سو فیصد ہوٹل بکنگ

کرسمس اورنئے سال کی تقریبات‘کشمیر میں پیشگی میں سو فیصد ہوٹل بکنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.