جمعرات, اگست 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بے گھر بچوں کیلئے باز آباد کاری پالیسی منظور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-21
in اہم ترین
A A
بے گھر بچوں کیلئے باز آباد کاری پالیسی منظور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جدید طبی سہولیات چھوٹے اضلاع تک پہنچانا ضروری

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

جموں//
اِنتظامی کونسل نے بچوں کو مختلف خطرات سے بچانے کیلئے بے گھر بچوں کی باز آباد کاری سے متعلق پالیسی کو منظوری دی ۔
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا کی صدارت میں ہوئی ایک میٹنگ میںجووینائل جسٹس ایکٹ کے اَصولوں کے مطابق چلڈرن اِن سٹریٹ سیویشنز اُن بچوں کے زُمرے میں آتے ہیں جنہیں دیکھ ریکھ اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ یہ ایکٹ حکومت کو مزید یہ اِختیار دیتا ہے کہ وہ ایسے بچوں کی بحالی کیلئے پالیسی وضع کرے۔
اِس سے قبل محکمہ سماجی بہبود نے ایم ڈی آئی سی پی ایس( مشن وتسالیہ) سے ایسے سی آئی ایس ایس کی شناخت کیلئے ایک مشق کی تھی اور اَب تک ایسے۶۸۷ بچوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔
پالیسی کے مطابق صحت ، سکولی تعلیم، مکانات و شہری ترقی ، آر ڈی ڈی ، داخلہ، محنت و روزگار محکموں کو مخصو ص کردار اور ذمہ داریاںتفویض کی گئی ہیں تاکہ اِس پالیسی پر صحیح طریقے سے عمل در آمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ جموںوکشمیر یوٹی میں اِس کی عمل آوری کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی نگرانی کرے گی۔
مزید برآں ، محکمہ سماجی بہبود جموںوکشمیر کے تمام بچوں کے مستقبل کی حفاظت اور حفاظت کیلئے پالیسی کی عمل آوری کی باقاعدہ نگرانی کا ذمہ دار ہوگا۔
اِنتظامی کونسل نے ایک اور فیصلے میںجموںوکشمیر سوشل ویلفیئر بورڈ کو سمیٹنے کو منظوری دی۔
جموںوکشمیر سوشل ویلفیئر بورڈ کا قیام سال۱۹۵۵ ء میں کیا گیا تھا اور اِس عرصے کے دوران سوشل ویلفیئر بورڈ کا کام نیشنل کریچ سکیم اور سوادار گرہ سکیم کی عمل آوری تک محدود ہوگیا تھا۔ مرکزی معاونت والی سکیموں کو مرکزی سوشل ویلفیئر بورڈ کے ذریعے وزارتِ ترقیٔ خواتین و اطفال کی مالی اعانت فراہم کی جارہی تھی۔ یہ سکیمیں اب محکمہ کے دیگر ڈائریکٹوریٹ یعنی مشن پوشن اور مشن شکتی کے ذریعے عملائی جارہی ہے۔
اِس کے بعد سے مرکزی سوشل ویلفیئر بورڈ کو مرکزی حکومت نے سمیٹا ہے اور اس کی مشابہت پر جموںوکشمیرسوشل ویلفیئر بورڈ کو بھی سمیٹا گیا ہے۔
کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مذکورہ بورڈ میں پہلے سے کام کررہے موجودہ ملازمین اور عارضی عملے کی خدمات کے اِستعمال ، سوشل ویلفیئر بورڈ کے اثاثوں اور واجبات کے اِستعمال کے لئے روڈ میپ کی سفارش کرے گی۔
اِنتظامی کونسل کے ایک اور فیصلے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے زمین کی منتقلی کے لئے مختلف محکموں کی تجاویز کو منظور ی دی۔
اِنتظامی کونسل نے گائوں پلکھ تحصیل بسوہلی ضلع کٹھوعہ میں واقع شاملاتِ دیہہ( محفوظ کاہچرائی) کی ۱۲۱ کنال ۱۱مرلہ اَراضی کو بحق سکاسٹ جموںتاکہ اس پہاڑی علاقے میں نئے کرشی وگیان کیندر کا قیام عمل میں لایا جائے اور۱۲۲کنال ۱۸ مرلہ رقبے کی ریاستی اَراضی کے بدلے میں گائوں جھانکر میں واقع کاہچرائی مقصد کے لئے منتقلی تجویز کو منظوری دی۔
یہ مختلف زرعی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر پیدا وار کو بہتر بنانے کیلئے بیداری پیدا کر کے علاقے کے کسانوں کو موقعہ فراہم کرے گا۔
انتظامی کونسل نے علاقے میںمطلع کردہ اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح کے مطابق منتقلی کی قیمت کی ادائیگی پر بارڈر سیکورٹی فورس( بی ایس ایف ) کے ذریعے ’’ اے ایم کے ‘‘ نامی بی او پی کے قیام کے لئے گائوں مکوال تحصیل منڈل ضلع جموں میں واقع۶کنال ۱۲مرلہ ریاستی اراضی کو بھی منتقل کیا ۔
اِنتظامی کونسل نے جموںوکشمیر فارسٹ( کنزرویشن) ایکٹ ۱۹۹۷ کے تحت چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ رینج (لانگ رینج) کے قیام کیلئے باہو کنزرویشن ریزرو میں۵۷ء۱۳۵ ہیکٹر اراضی کے اِستعمال کی بھی اِجازت دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں فورسز کے ساتھ مختصر تصادم میں تین جنگجو جاں بحق

Next Post

پونچھ میںسرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک ہی کنبے کے چھ افراد گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سنہا کاجموں میں متاثرہ خاندانوں کیلئے نئے مکانات کی تعمیر کا سنگِ بنیاد
اہم ترین

جدید طبی سہولیات چھوٹے اضلاع تک پہنچانا ضروری

2026-08-27
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان کا  وادی میںایل او سی کا جائزہ
اہم ترین

آپریشن سندور:’پاکستان نے جنگ بندی کی تفصیلات امریکہ کو لیک کیں‘

2026-08-27
کشمیر کے باغات کے قریب رہائشی علاقوں کو کیڑے مار ادویات سے خطرہ، تحقیق میں انکشاف
اہم ترین

کشمیر کے باغات کے قریب رہائشی علاقوں کو کیڑے مار ادویات سے خطرہ، تحقیق میں انکشاف

2026-08-27
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
اہم ترین

جموں میں ہیروئن اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-08-27
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

کولگام میں مشترکہ کارروائی، اسلحہ و گولہ  بارود سمیت۵ دہشت گرد معاون گرفتار

2026-08-27
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

پونچھ میں سڑک حادثے  میں۶؍ افراد جاں بحق

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
پونچھ میںسرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک ہی کنبے کے چھ افراد گرفتار:پولیس

پونچھ میںسرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک ہی کنبے کے چھ افراد گرفتار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.