جمعرات, اگست 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سال2022 میں 67 صحافی کا فرائض کی ادائیگی کے دوران قتل:آئی ایف جے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-12
in تازہ تریں
A A
سال2022 میں 67 صحافی کا فرائض کی ادائیگی کے دوران قتل:آئی ایف جے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آغا روح اللہ مستعفی ہونے کیلئے تیار؟

میرے دورِ حکومت میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا:وزیر اعلیٰ

بروسیلز،/۱۲دسمبر
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں 5 پاکستانی صحافیوں سمیت 67 صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران قتل کردیے گئے ۔
ایک رپورٹ کے مطابق آئی ایف جے نے صحافیوں کی حفاظت اور آزادیوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے کیونکہ رواں برس 2022 کے دوران قتل یا گرفتار کیے گئے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔آئی ایف جے نے کہا کہ گزشتہ برس 47 صحافیوں کی جانیں لے لی گئی تھیں۔
آئی ایف جے کی فہرست کے مطابق 2022 میں دوران ملازمت جانیں گنوانے والے والے پاکستانی صحافیوں میں حسنین شاہ، ضیا الرحمٰن فاروقی، افتخار احمد، محمد یونس اور صدف نعیم شامل ہیں۔
آئی ایف جے نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے صحافیوں کی حفاظت اور آزادی کے آئی ایف جے کنونشن پر فوری ووٹنگ ناگزیر ہو گئی ہے ۔
جنرل سیکریٹری آئی ایف جے انتھونی بیلینگر کی جانب سے کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی صحافیوں کی حفاظت اور آزادی سے متعلق آئی ایف جے کنونشن کو منظور کرے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا کے دیگر کارکنان کی ہلاکتوں میں اضافہ تشویش کا باعث ہے اور دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے ‘ویک اپ کال’ ہے کہ وہ جمہوریت کا اہم ستون سمجھے جانے والے شعبہ صحافت کے دفاع کے لیے اقدامات کریں۔
بیلینگر نے کہا کہ کارروائی نہ کرنے سے صرف ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوگی جو معلومات کے آزادانہ بہا¶ کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں اور لوگوں کی اپنے رہنما¶ں کا احتساب کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
آئی ایف جے کی فہرست یہ ظاہر کرتی ہے کہ 2022 کے دوران چین سے لے کر بیلاروس تک اور مصر سے ہانگ کانگ، ایران، میانمار، ترکی اور روس تک میڈیا کو خاموش کرنے اور احتجاج کو کچلنے کی کوشش میں سیاسی جبر نے اپنا بدصورت سر اٹھایا۔
آئی ایف جے کی گرفتار صحافیوں کی فہرست کے مطابق کم از کم 375 صحافی اور میڈیا ورکرز اس وقت جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
چین اور اس کا اتحادی ہانگ کانگ سرفہرست ہے جہاں 84 صحافی جیلوں میں بند ہیں، اس کے بعد میانمار (64)، ترکی (51)، ایران (34)، بیلاروس (33)، مصر (23)، روس اور کریمیا (29)، سعودی عرب (11)، یمن (10)، شام (9) اور بھارت میں (7) صحافی مقید ہیں۔
مشرق وسطیٰ اور عرب دنیا میں صحافیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی جوکہ گزشتہ برس 3 تھی، ان میں الجزیرہ کی تجربہ کار صحافی شیرین ابو عاقلہ بھی شامل ہیں۔چاڈ اور صومالیہ میں 4 صحافی مارے گئے ، امریکہ میں 29، ایشیا پیسیفک میں 16، یورپ میں 13 اور مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں 5 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گزشتہ جمعہ کو اروناچل میں ایل اے سی کے قریب ہندوستان اور چین کے فوجیوں میں جھڑپ ہوئی: ذرائع

Next Post

کنفیوژن …!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیشنل کانفرنس کو اب میری ضرورت نہیں رہی:روح اللہ
اہم ترین

آغا روح اللہ مستعفی ہونے کیلئے تیار؟

2026-08-26
اقتدار کے لیے اپنے  اصولوں کا سودا نہیں  کریں گے:عمرعبداللہ
اہم ترین

میرے دورِ حکومت میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا:وزیر اعلیٰ

2026-08-26
گولوں کی گونج سے سیاحوں کی رونق تک، سیاحت کیرن کا نقشہ بدل رہی ہے
اہم ترین

گولوں کی گونج سے سیاحوں کی رونق تک، سیاحت کیرن کا نقشہ بدل رہی ہے

2026-08-26
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہشت گردوں کے۸؍اوور گراؤنڈ ورکرز الگ الگ کارروائیوں میں گرفتار

2026-08-26
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید
اہم ترین

۱۹۹۸ کے وندھامہ قتلِ عام کی تحقیقات دوبارہ شروع

2026-08-26
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

جموں و کشمیر کے عوام کواپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہیے:فاروق

2026-08-26
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی  عید میلاد النبیؐ پر عوام کو مبارکباد

2026-08-26
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

جموں میں پولیس حراست سے فرار ریپ کیس کا ملزم گرفتار

2026-08-26
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

کنفیوژن …!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.