بدھ, اگست 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پولیس نے اونتی پورہ میں ملی ٹینٹوں کو مبینہ طور پناہ دینے کے پاداش میں مکان منسلک کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-07
in تازہ تریں
A A
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آغا روح اللہ مستعفی ہونے کیلئے تیار؟

میرے دورِ حکومت میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا:وزیر اعلیٰ

سرینگر/۷ دسمبر
جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کے روز کھریو اونتی پورہ میں مبینہ طور ملی ٹنٹوں کو پناہ دینے کے پاداش میں ایک رہائشی مکان کو منسلک کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 19 اور 20 اگست 2021 کو اونتی پورہ پولیس کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹوں کا ایک گروپ غلام محمد نجار ولد غلام محمد نجار ساکن دناک محلہ کھریو کے رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے ہیں جو علاقے میں ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیاں انجام دینے کی سازش کر رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی 50 آر آر، 185بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا تاہم ملی ٹینٹ رات کی تاریکی کا فائدہ ا ٹھا کر غلام نبی نجار کے رہائشی مکان میں منتقل ہوگئے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اس مکان میں بھی ملی ٹنٹوں کو محاصرے میں لیا گیا اور اس دوران سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے اور ان کی بعد میں شناخت مصیب مشتاق بٹ ولد مشتاق احمد بٹ اور مزمل احمد راتھر ولد نذیر احمد راتھر ساکنان چکورہ پلوامہ کے بطور ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر57/ 2021کے تحت کھریو پولیس تھانے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ نظام الدین نجار ولد غلام احمد نجار ساکن دانک محلہ کھریو (مکان مالک کا بیٹا )جاں بحق ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت میں ملوث رہا ہے۔
بیان کے مطابق پولیس نے 21 اگست 2021 کو نظام الدین کی بھی گرفتاری عمل میں لائی اور اس ضمن میں ایک کیس درج کیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ 25 یو اے (پی ) ایکٹ کے تحت ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کرنے اور ا±نہیں گھر میں پناہ دینے کی پادائش میں مکان کو منسلک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد مذکورہ حکم کی تعمیل میں تفتیشی آفیسر کو دئے گئے اختیارات کے تحت 25 یو اے (پی) ایکٹ 1967کی رو سے غلام احمد نجار ولد غلام محمد نجار ساکن دانک کھریو کا رہائشی مکان اٹیچ کیا گیا۔
پولیس نے عوام الناس سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ملی ٹینٹ یا ان کے مدد گاروں کو پناہ دینے یا انہیں کسی بھی طریقے سے مدد فراہم کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے بتایا کہ ملوثین کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل اے سی کی خلاف ورزی تک ہند چین تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے :جے شنکر

Next Post

ہر بار لوگ بے وقوف نہیں بن سکتے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیشنل کانفرنس کو اب میری ضرورت نہیں رہی:روح اللہ
اہم ترین

آغا روح اللہ مستعفی ہونے کیلئے تیار؟

2026-08-26
اقتدار کے لیے اپنے  اصولوں کا سودا نہیں  کریں گے:عمرعبداللہ
اہم ترین

میرے دورِ حکومت میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا:وزیر اعلیٰ

2026-08-26
گولوں کی گونج سے سیاحوں کی رونق تک، سیاحت کیرن کا نقشہ بدل رہی ہے
اہم ترین

گولوں کی گونج سے سیاحوں کی رونق تک، سیاحت کیرن کا نقشہ بدل رہی ہے

2026-08-26
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہشت گردوں کے۸؍اوور گراؤنڈ ورکرز الگ الگ کارروائیوں میں گرفتار

2026-08-26
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید
اہم ترین

۱۹۹۸ کے وندھامہ قتلِ عام کی تحقیقات دوبارہ شروع

2026-08-26
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

جموں و کشمیر کے عوام کواپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہیے:فاروق

2026-08-26
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی  عید میلاد النبیؐ پر عوام کو مبارکباد

2026-08-26
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

جموں میں پولیس حراست سے فرار ریپ کیس کا ملزم گرفتار

2026-08-26
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ہر بار لوگ بے وقوف نہیں بن سکتے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.