منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی آئین کو ختم کرنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-05
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

واشنگٹن//
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر 2020 کے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے آئین کو ہی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک کی جانب سے چند روز قبل ’ٹوئٹر فائلز‘ کے نام سے کچھ دستاویزات شیئر کی گئیں جس میں سوشل میڈیا ایپ کی سابق انتظامیہ کے اظہار آزادی رائے کو روکنے کے اقدامات بھی شامل تھے۔
ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے مصنف میٹ ٹیبی کو گزشتہ انتظامیہ کے متنازع فیصلوں کے حوالے سے کچھ دستاویزات فراہم کی گئیں جس میں 2020 کے صدارتی انتخابات سے 3 ہفتے قبل ہنٹر بائیڈن کے لیپ ٹاپ سے ملنے والے مواد سے متعلق نیو یارک ٹائمز کے آرٹیکل کی محدود رسائی سے متعلق بتایا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر فائلز میں ہونے والی غلطیوں کے اعتراف کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فام ’ٹرتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں لکھا کہ اس طرح کا بڑا فراڈ اجازت دیتا ہے کہ آئین میں پائے جانے والے قوائد و ضوابط اور آرٹیکلز کو ختم کر دیا جائے۔
سابق امریکی صدر نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ بڑی ٹیکنالوجی فرم بھی ڈیموکریٹکس کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی جیت کے حوالے سے لکھا کہ ہمارے عظیم بانی جھوٹے اور فراڈ الیکشنز نہیں چاہتے تھے اور وہ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان اینڈریو بیٹس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ صرف جیت کر ہی امریکا سے محبت کا اظہار نہیں کر سکتے، آئین ایک مقدس دستاویز ہے۔
یاد رہے کہ 2020 کے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن سے 70 لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے اور انہوں نے جوبائیڈن کے 306 الیکٹورل کالج کے مقابلے میں 206 الیکٹورل کالج میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے اور ان کی جانب سے حامیوں کو اکسانے پر 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر ہلہ بولنے کا واقعہ بھی رونما ہوا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایگزٹ پول: گجرات اور ہماچل میں بی جے پی کو سبقت ، ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی آگے

Next Post

ایلون مسک نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا

ایلون مسک نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.