ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کپتان اسٹوکس سمیت آدھی ٹیم انفیکشن کا شکار، پہلا ٹیسٹ میچ ملتوی ہونے کا خدشہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-30
in کھیل
A A
بین اسٹوکس گھٹنے کی انجری کے باعث ایک ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

راولپنڈی//پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت متعدد کھلاڑی پیٹ کے انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد میچ ایک سے دو دن ملتوی کیے جانے کا خدشہ ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کی سرزمین پر موجود ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت دیگر کھلاڑی اور عملے کے کچھ اراکین بھی پیٹ کے انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں۔ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی آج ہونی تھی لیکن بین اسٹوکس کی صحتیابی تک تقریب رونمائی کو ملتوی کردیا گیا ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ متعدد کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہے اور انہیں ہوٹل میں رہ کر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کے کھلاڑی وائرل فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق 16 رکنی اسکواڈ کے نصف سے زائد اراکین فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے اور صرف پانچ کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں حصہ لیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں، عملے اور کوچز نے ہوٹل میں آرام کو ترجیح دی۔بدھ کو ٹریننگ کرنے والوں میں جو روٹ، زیک کرالی، اولی پوپ، ہیری بروکس اور کیٹن جیننگس شامل ہیں۔وائرس کا شکار ہونے کے سبب انگلینڈ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں تبدیلیاں کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب انگلش بلے باز جو روٹ نے کھلاڑیوں کی فوڈ پوائزننگ یا کھانے سے منسلک کسی بیماری کے شکار ہونے کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان جو روٹ نے بدھ کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک میری معلومات ہیں، کچھ کھلاڑیوں کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کل کچھ اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا لیکن آج صبح میری طبیعت قدرے بہتر تھی تو شاید یہ 24 گھنٹے کا وائرس ہو۔
انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال وہ فوڈ پوائزننگ یا کووڈ 19 کا شکار ہوئے ہیں، بس ہمارے کھلاڑی بدقسمتی سے کسی وائرس کا شکار ہوگئے۔تاہم انگلش بلے باز نے واضح کیا کہ اس بیماری کا کھلاڑیوں کے کھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ چند سالوں سے اپنے ہمراہ شیف لے کر سفر کر رہے ہیں، اگر بین الاقوامی ٹیموں بالخصوص انگلینڈ کی ٹیم کا جائزہ لیں تو ان سب کے اپنے شیف ہیں اور ہم اسے ذاتی پسند، ناپسند کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے بھی اہم سمجھتے ہیں۔کھلاڑیوں کی طبیعت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جو روٹ نے کہا کہ اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ میں نے آج صبح کسی کو بھی نہیں دیکھا، وہ جو کچھ ممکن ہو سکتا ہے وہ کر رہے ہیں، وہ اس میچ کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں لہٰذا میرے خیال میں اس بارے میں وقت ہی بہتر بتا سکتا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان ڈینی ریوبن نے بھی واضح کیا کہ 7 کھلاڑیوں سمیت اسکواڈ کے 13 سے 14 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس کا کورونا یا فوڈ پوائزننگ سے کوئی تعلق نہیں۔
ادھر انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈز نے ٹیسٹ میچ ایک سے دو دن ملتوی کرنے پر غور و خوض شروع کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز کے حوالے سے مسلسل مشاورت کر رہے ہیں۔اس حوالے سے کہا گیا کہ پی سی بی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور انگلش بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہے، اس حوالے سے مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اس دورے کے لیے خصوصی طور پر اپنا شیف بھی ساتھ لائی ہے لیکن اس کے باوجود محض چند دن کے اندر ہی انفیکشن کا شکار ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں اور معاون عملے کی رائے تھی کہ خاص طور پر میچ کے مقامات پر پیش کیا گیا کھانا معیاری اور کھانے کے قابل نہیں تھا اور دورے کے دوران چند ارکان ہاضمے کی خرابی کا شکار ہوئے تھے۔
رواں برس ستمبر میں دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی سات میچوں کی ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوران ملنے والے کھانے کے حوالے سے انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے تجربات بیان کیے تھے جس کے بعد شیف کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے بھی رواں سال اپنے کامیاب دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی ایک غلطی کا اظہار کیا گیا تھا کہ وہ اپنے ساتھ باورچی کو نہیں لے کر آئے۔انگلینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر عمر میزین نامی اسی باورچی کو ساتھ لائی ہے جو 2018 کے فیفا ورلڈکپ میں انگلینڈ کی مینز فٹبال ٹیم کے شیف تھے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد مہمان ٹیم 9 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے میچ کے لیے ملتان کا رخ کرے گی جبکہ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی 17 دسمبر سے کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میرے پاس موجود 30 فیصد انگلش ختم ہو گئی: نسیم شاہ

Next Post

لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو کارپوریشن میں منتخب کرنے کا ارادہ کرلیا: سسودیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا

لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو کارپوریشن میں منتخب کرنے کا ارادہ کرلیا: سسودیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.