ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

صحافیوں کو دھمکیاں ‘ سات مقامات پر چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-25
in اہم ترین
A A
آن لائن دھمکی کیس: کشمیر میں 7 مقامات پر صحافیوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
جموں کشمیر پولیس نے جمعرات کی صبح صحافیوں کو آن لائن دھمکی کیس کے سلسلے میں تین اضلاع میں سات مقامات پر چھاپے مارے جس دوران کئی ایک کو پوچھ تاچھ کی خاطر گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ چھاپے سرینگر، بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے چند روز قبل اس سلسلے میں کی جانے والی تلاشیوں کے دوران موصول ہونے والی لیڈز کے بعد مارے گئے۔
پولیس نے چھاپوں کے دوران موبائیل فونز، کیمپوٹرس، لیپ ٹاپز، پین ڈرائیو، سم کارڈس، جہادی لٹریچر، بینکنگ کاغذات ، نقلی بندوق اور روسی اور امریکی کرنسی برآمد کرکے ضبط کی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کے روز جموں وکشمیر پولیس نے سری نگر، بڈگام اور پلوامہ میں سات مقامات پر چھاپے مارے۔انہوں نے کہاکہ۱۹نومبر ۲۰۲۲ کو چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران موصول ہونے ولی لیڈز کے بعد جمعرات کے روز مشتبہ افراد کے رہائشی مکانوں اور دفتر کی تلاشی لی گئی۔
ترجمان کے مطابق جن افراد کے گھروں اور دفاتر کی تلاشی لی گئی اْن میں شوکت احمد موٹا ساکن سرینگر‘ خاکسار ندیم عدنان ساکن سرینگر‘ حاجی حیات ساکن پانپور، حاجی حیات کے سرینگر دفتر، اشفاق ریشی ساکن بڈگام ، آصف ڈار(بیرونی ملک میں مقیم) اور ثا قب مغلو ساکن سری نگر شامل ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جن افراد کے گھروں اور دفتر پر چھاپے مارے گئے اْن میں سے کئی ایک کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ۱۹نومبر کو جن افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی اْنہیں یومیہ متعلقہ تھانوں میں طلب کیا جارہا ہے۔
پولیس ترجمان نے کہاکہ قوانین کی پاسداری اور ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی جس دوران قابل اعتراض مواد، موبائیل فونز، کیمپوٹرس، لیپ ٹاپز، پین ڈرائیوز، جہادی لٹریچر، بینکنگ کاغذات، نقلی بندوق، امریکی اور روسی کرنسی برآمد کرکے ضبط کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا ہے۔
پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر اْنہیں اس کیس کے بارے میں کوئی معلومات ہے تو وہ پولیس کے ساتھ شیئر کریں اور اس سلسلے میں پولیس کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگجو مخالف کارروائی :پونچھ کے جنگل میں تلاشی آپریشن جاری

Next Post

سردی کا زور تیز ہونے لگا‘سرینگر میں بھی شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز

سردی کا زور تیز ہونے لگا‘سرینگر میں بھی شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.