جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ نے سی اے اے پر دو نوڈل ایڈوکیٹ مقرر کیے ، سماعت 6 دسمبر کو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-01
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) 2019 کی جوازیت کو چیلنج کرنے والی عرضیوں سے متعلقہ دستاویزات مرتب کرنے کے لیے پیر کو دو نوڈل ایڈوکیٹ کا تقرر کیا۔
چیف جسٹس یو اتم للت اور جسٹس ایس رویندر بھٹ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے درخواست گزاروں میں شامل انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کی وکیل پلوی پرتاپ اور مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے وکیلوں میں سے ایک کانو اگروال کو نوڈل وکیل کے طور پر مقرر کیا اور اس معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 6 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔
بنچ نے نوڈل ایڈووکیٹ سے کہا کہ وہ درخواستوں میں تنازعہ کے اہم نکات کو شامل کرتے ہوئے جغرافیائی اور مذہبی درجہ بندی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل طریقے سے ایک یا دو اہم دستاویز تیار کرکے متعلقہ عرضیوں کے وکلاء کے ساتھ شیئر کریں۔
بنچ نے نوڈل وکلاء سے کہا کہ وہ تنازعہ کے اہم نکات کو مرتب کرتے وقت جغرافیائی اور مذہبی درجہ بندی کو ذہن میں رکھیں۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے عدالت میں کہا کہ اس معاملے میں 232 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ اس میں آسام سے 50 اور تریپورہ سے تین کو چھوڑ کر دیگر کے معاملے میں مرکزی حکومت نے اپنا جواب داخل کیا ہے ۔ سالیسٹر جنرل نے آسام اور تریپورہ کے جغرافیائی محل وقوع کا حوالہ دیتے ہوئے اس معاملے میں جواب داخل کرنے کے لیے کچھ اور وقت کی درخواست کی۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ صرف چند دن کا وقت دا جاسکتا ہے ۔
سپریم کورٹ نے 12 ستمبر کو مرکزی حکومت سے کہا تھا کہ وہ 31 اکتوبر کو ہونے والی اگلی سماعت سے پہلے درخواستوں پر اپنا جواب داخل کرے ۔
مرکزی حکومت نے ایک حلف نامہ داخل کرکے جواب داخل کیا، جس میں سی اے اے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی مخالفت کی گئی ہے ۔
مرکزی حکومت نے اپنے 150 صفحات کے حلف نامے میں کہا ہے کہ سال 2019 میں پیش کئے گئے سی اے اے کا کسی بھی ہندوستانی شہری کے قانونی، جمہوری یا سیکولر حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سی اے اے صرف ایک محدود قانون سازی کا اقدام ہے ، جو اس کے اطلاق میں محدود ہے اور شہریت سے متعلق موجودہ قانونی حقوق یا حکمرانی کو کسی بھی طرح متاثر نہیں کرتا ہے ۔
سی اے اے 2019 کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے کے بعد 12 دسمبر 2019 کو صدر کی منظوری مل گئی۔
عدالت عظمیٰ نے 18 دسمبر 2019 کو سی اے اے 2019 پر روک لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، لیکن اس کی جوازیت کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جس کے بعد ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستانی ریلوے آج سے پیپر لیس ہو جائے گی

Next Post

اگر ہم مل کر آگے بڑھیں تو ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے : مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

اگر ہم مل کر آگے بڑھیں تو ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے : مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.