جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اگر پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا تو بہت خوشی ہوگی: بنی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-30
in کھیل
A A
کھلاڑیوں کابار بار زخمی ہونا پریشان کن: بنی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے گیندبازاسّی وونگ کو ٹیم میں واپس بلایا

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

بنگلورو// بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے کہا کہ اگر پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچتا ہے تو یہ ان کے لیے بڑی خوشی کی بات ہوگی۔
بینی نے جمعہ کی رات صحافیوں کو بتایا، ’’میرا مطلب ہے کہ پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنا مشکل ہو گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہو گی لیکن کرکٹ غیر یقینی صورتحال کا کھیل ہے اور کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
جمعرات کو زمبابوے کے خلاف سپر 12 کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کو صرف ایک رن سے شکست ہوئی۔ مسلسل دو میچوں میں شکست کے بعد اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔
بنی نے کہا، "یہ اچھی بات ہے کہ چھوٹی ٹیمیں سامنے آ رہی ہیں۔ زمبابوے اور آئرلینڈ نے اس ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسے ثابت کر دیا ہے۔ آپ اب چھوٹی ٹیموں کو ہلکے سے نہیں لے سکتے۔ وہ آپ کو آسانی سے شکست دے سکتی ہیں۔”
ایک سوال کے جواب میں بنی نے کہا کہ لوگوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے ہندوستان کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کرنی چاہیے اور آخری اوور میں پھینکی گئی نو بال کے ارد گرد بحث نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا، “جب آپ کسی میچ میں شکست کھاتے ہیں تو آپ کو اسے منصفانہ طور پر لینا چاہیے۔ لوگوں کو اس کی تعریف کرنی چاہئے جس طرح ہندوستان نے کھیل جیتا ہے۔
خیال ر ہے کہ وراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف آخری اوور میں محمد نواز کی جانب سے کرائی گئی نو بال پر چھکا لگایا تھا جس کے بعد اس گیند کی قانونی حیثیت پر بحث شروع ہو گئی تھی۔ کئی لوگوں کا خیال تھا کہ گیند کمر سے اوپر نہیں تھی اور امپائر کو اس فیصلے کے لیے تھرڈ امپائر کے پاس جانا چاہیے تھا، حالانکہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر نو بال پر وکٹ نہیں گرتی ہے تو اسے تھرڈ امپائر کو نہیں بھیجا جاسکتا ہے ۔
بنی نے پاکستان کے خلاف غیر معمولی اننگز کے لیے کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’آپ نے شاذ و نادر ہی ایسے میچ دیکھے ہوں گے جو زیادہ تر وقت پاکستان کے حق میں رہے ہوں اور اچانک ہندوستان نے واپسی کی ہو۔ یہ کھیل کے لیے اچھا ہے کیونکہ ناظرین یہی دیکھنا چاہتے ہیں۔”
ایک سوال کے جواب میں بنی نے کہا کہ کوہلی کو اپنی صلاحیت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور دباؤ کے حالات میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوگی سردار پٹیل نیشنل دیویانگ کپ ٹی 20 کے دوسرے سیزن کا افتتاح کریں گے

Next Post

گجرات کا ایک سال میں 35000 آسامیاں پر کرنے کا ہدف: مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے گیندبازاسّی وونگ کو ٹیم میں واپس بلایا

2025-05-16
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

2025-05-16
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد وسیم جعفر نے ہندوستان کے نئے ٹاپ 4کا نام لیا

2025-05-16
ہاردک میں روہت جیسی خصوصیات نظر آتی ہیں: گواسکر
کھیل

سنیل گواسکر نے ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں 10000 گواسکر بورڈ روم کا افتتاح کیا

2025-05-16
آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران ،بروک کو ملے13.25 کروڑ ، نیشام سمیت 73 کھلاڑیوں فروخت نہ ہوسکے
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

2025-05-15
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
کھیل

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

2025-05-15
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برونی کافٹ بال انقلاب: دل کی چوٹ بن گئی جیت کی وراثت

2025-05-15
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وراٹ پریمانند کی پناہ میں پہنچے

2025-05-15
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

گجرات کا ایک سال میں 35000 آسامیاں پر کرنے کا ہدف: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.