ہفتہ, اگست 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ بارش کی نذر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-29
in کھیل
A A
آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ بارش کی نذر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بنگلہ دیش کو تنزید اور مشفق الرحیم کی فٹنس کلیئرنس کا انتظار

چین کے پانچ کھلاڑی یو ایس اوپن کے مینز سنگلز مین ڈرا میں شامل ہوں گے

میلبورن//میلبورن میں خراب موسم اور بارش کی وجہ سے میزبان آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ جمعہ کو بغیر گیند پھینکے منسوخ کر دیا گیا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ بانٹنا پڑا۔
میچ جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہونا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے گراؤنڈ بہت گیلا ہو گیا۔ بارش رکی تو گراؤنڈ کے عملے نے گراؤنڈ کو کھیلنے کے قابل بنانے کے لیے بھرپور محنت کی۔ اس دوران امپائرز کرس براؤن اور جوئل ولسن نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا لیکن بارش ایک بار پھر دیوار بن کر کھڑی ہوگئی جس کے نتیجے میں دونوں امپائروں کو میچ منسوخ کرنے کا سخت فیصلہ کرنا پڑا۔
اس میچ کے بعد انگلینڈ تین میچوں میں تین پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا اتنے ہی میچوں میں تین پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کو شکست دینے والی آئرلینڈ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ تینوں ٹیموں کو اب سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے سخت پسینہ بہانا پڑے گا جب کہ دو میچوں سے تین پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود نیوزی لینڈ کی پوزیشن فی الحال نسبتاً بہتر ہے۔
اسی گروپ میں اس سے پہلے اسی گراؤنڈ پر آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان صبح کے سیشن میں ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
اس ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا سفر اس وقت شکست سے شروع ہوا جب اسے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 89 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اگرچہ میزبان ٹیم نے بعد میں سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن بہتر کی۔ دوسری جانب انگلینڈ نے اپنی مہم کا آغاز افغانستان کے خلاف پانچ وکٹوں کی زبردست جیت کے ساتھ کیا لیکن بعد میں اسے کمزور سمجھے جانے والے آئرلینڈ کے ہاتھوں پانچ رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ

Next Post

آئرلینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث منسوخ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بنگلہ دیش کو تنزید اور مشفق الرحیم کی فٹنس کلیئرنس کا انتظار
کھیل

بنگلہ دیش کو تنزید اور مشفق الرحیم کی فٹنس کلیئرنس کا انتظار

2026-08-22
کھیل

چین کے پانچ کھلاڑی یو ایس اوپن کے مینز سنگلز مین ڈرا میں شامل ہوں گے

2026-08-22
ساتوک-چراغ باہر، تریسا-گایتری کا تمغہ یقینی
کھیل

ساتوک-چراغ باہر، تریسا-گایتری کا تمغہ یقینی

2026-08-22
گیانا ایمیزون واریئرز نے سینٹ لوشیا کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دی
کھیل

گیانا ایمیزون واریئرز نے سینٹ لوشیا کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دی

2026-08-21
مشفق کی موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل حالات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے
کھیل

مشفق کی موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل حالات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے

2026-08-21
مونٹی دیسائی کینیڈا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی
کھیل

مونٹی دیسائی کینیڈا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی

2026-08-21
کھیل

اے ایف سی چیلنج لیگ 2026-27 ڈرا: ایف سی گوا گروپ سی میں

2026-08-21
آئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم کی پچ سے ڈی میرٹ پوائنٹ ہٹا دیا
کھیل

آئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم کی پچ سے ڈی میرٹ پوائنٹ ہٹا دیا

2026-08-21
Next Post
سنسنی خیز مقابلے میں آئرلینڈ کی شکست

آئرلینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث منسوخ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.