ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گلمرگ ، پیر کی گلی میںتازہ برفباری

مغل شاہراہ پر بند ، مزید برفباری کی پیشن گوئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-19
in اہم ترین
A A
گلمرگ ، پیر کی گلی میںتازہ برفباری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر///
جموںکشمیر میں شمالی کشمیر کے بالائی حصوں میں منگل کے روز تازہ برف باری ہوئی جس وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
یونین ٹریٹری لداخ میں بھی تازہ برف باری ہوئی۔ لہیہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ لداخ کے کھر دنگلا پاس، چھنگلہ پاس اور دوسرے اہم سیاحتی مقامات پر بھاری برف باری کے پیش نظر لوگوں سے تلقین کی جاتی ہیں کہ وہ ان شاہراوں پر سفرکرنے سے گریز کریں۔
محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں اور بالائی علاقوںمیں برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔
یو این آئی اردو کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پر منگل کو برف باری ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ افروٹ پہاڑی پر یہ رپورٹ فائل کرنے تک دو انچ برف ریکارڈ کی گئی۔
برف باری کی وجہ سے اس پہاڑی سلسلے پر سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع سبھی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔
خطہ پیر پنچال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تاریخی مغل روڑ کے راستے بالخصوص پیر کی گلی کے مقام پر بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ نیز دیگر کچھ پہاڑیوں نے بھی برف باری سے سفید رنگ و روپ اختیار کر لیا ہے۔
دریں اثنا منگل کے روز لداخ یونین ٹریٹری میں درمیانہ درجے کی برفباری کے باعث کئی شاہراوں پر ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر لہیہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ لداخ کے کھر دنگلا پاس، چنگلہ پاس اور دوسرے اہم سیاحتی مقامات پر بھاری برفباری ہوئی جس کے پیش نظر مسافروں سے تلقین کی جاتی ہیں کہ وہ ان شاہراوں پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ برف سے ڈھکی شاہراوں پر فور اینڈ فور گاڑیوں کا ہی استعمال کریں تاکہ کوئی حادثات سے بچا جا سکے۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں اور اونچے پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔
اسدوران پیر کی گلی میں جاری برف باری کے باعث مغل شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو عارضی طورپر بند کردیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی سہ پہر کوپیر پنچال کے آر پار موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی کشمیر کے اونچے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ مغل شاہراہ پر پیر کی گلی کے مقام پر بھی سہ پہر کے بعد برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔
اُن کے مطابق جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں ۱۹سے۲۰؍اکتوبر کی صبح تک برف باری متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ رواں ماہ کی۲۰ تاریخ کے بعد ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاسی جماعتوں کی شوپیاں میں دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کی مذمت

Next Post

پلوامہ اورشوپیاں ہلاکتوں کے ملوثین کو سود سمیت قیمت چکانی پڑیگی:ایل جی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
کچھ لوگ یو ٹی کے امن اور ترقی سے خوش نہیں ہیں:سنہا

پلوامہ اورشوپیاں ہلاکتوں کے ملوثین کو سود سمیت قیمت چکانی پڑیگی:ایل جی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.