جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہماچل پردیش:۱۲نومبر کو ووٹنگ‘۸دسمبر کوگنتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-14
in اہم ترین
A A
ہماچل پردیش:۱۲نومبر کو ووٹنگ‘۸دسمبر کوگنتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

ڈیپوٹیشن آرڈر کے خلاف اسمبلی ملازمین کا احتجاج‘ نظرثانی کا مطالبہ

نئی دہلی//
ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کی۶۸نشستوں کیلئے ایک مرحلے میں۱۲نومبر کو انتخابات ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی۸دسمبر کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسمبلی انتخابات کا نوٹیفکیشن ۱۷؍اکتوبر کو جاری کیا جائے گا اور اسی دن سے ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔
سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کمار نے کہا کہ گجرات قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہماچل پردیش کے ساتھ نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے امیدوار۲۵؍اکتوبر تک پرچہ نامزدگی داخل کر سکیں گے ۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ۲۷؍اکتوبر کو ہوگی اور امیدوار۲۹؍اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش اسمبلی کی میعاد۸ جنوری کو ختم ہو رہی ہے اور اس سے پہلے اسمبلی کی تشکیل ہو جائے گی۔
اسمبلی میں۱۷نشستیں درج فہرست ذاتوں اور تین درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص ہیں۔
کمار نے کہا کہ کمیشن ووٹروں کو متاثر کرنے کیلئے پیسے یا مفت اشیاء تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا اور اس کیلئے ریاست میں شام۵بجے سے اگلے دن صبح۱۰بجے تک نقدی لانے لے جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ساڑیوں اور مکسرز اور اس جیسی دیگر اشیاء کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جائے گی۔ انتخابات کے دوران ریاستی سرحدیں سیل رہیں گی اور کمیشن نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے ہوائی اڈوں اور نجی فضائی پٹیوں پر بھی نظر رکھے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی ڈی پی لیڈر غلام نبی ہانجورہ کا بیٹا آزاد کی پارٹی میں شامل

Next Post

پاکستان شاید دنیا کی خطرناک ترین اقوام میں سے ایک ہے، امریکی صدر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

2026-08-21
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

ڈیپوٹیشن آرڈر کے خلاف اسمبلی ملازمین کا احتجاج‘ نظرثانی کا مطالبہ

2026-08-21
پی ایم مودی کی قیادت میں پاک اشتعال انگیزیوں پر فوجی ردعمل کا زیادہ امکان ہے:امریکی انٹیلی جنس
اہم ترین

اسلام آباد اور نئی دہلی نے  ایک دوسرے کے ہائی  کمیشن کی عمارتوں کے باہر موجود ’تجاوزات‘ ہٹا دیں

2026-08-21
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
اہم ترین

گور صاحب کی قابل غور باتیں !            

2026-08-21
’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘

2026-08-20
’جموں کشمیر میںامن ترقی کی کنجی ہے‘
اہم ترین

ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے۲۳ ویں یومِ تاسیس سے  سنہا کا خطاب

2026-08-20
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر نے بی جے پی کے بدعنوانی کے الزامات مسترد کردئے

2026-08-20
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ نے پھانسی دے کر سزائے موت پر عملدرآمد ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

2026-08-20
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

پاکستان شاید دنیا کی خطرناک ترین اقوام میں سے ایک ہے، امریکی صدر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.