جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا جموں وکشمیر کیلئے سود مند نہیں:آزاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-13
in اہم ترین
A A
مجھے پارٹی چھوڑنے کیلئے مجبور کیا گیا‘آزاد کا کانگریس پر الزام

Former Congress leader Ghulam Nabi Azad interacts with the media, at his residence in New Delhi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

ڈیپوٹیشن آرڈر کے خلاف اسمبلی ملازمین کا احتجاج‘ نظرثانی کا مطالبہ

سرینگر//
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی ) کے چیرمین غلام نبی آزاد نے جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی۔
آزاد نے بتایا کہ دفعہ ۳۷۰کے تحت جموں کشمیر کے لوگوں کو سب سے بڑی سہولیت تھی کہ غیر مقامی افراد یہاں پر اپنا اندراج نہیں کراسکتے تھے ۔
اُن کے مطابق تحصیلدار کی جانب سے غیر مقامی شہریوں کو ووٹنگ رائٹس کی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ صحیح نہیں اور ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔
آزاد نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو جنوبی ضلع اننت ناگ میں نامہ نگارو ں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی ) کو مضبوط کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی، ضلعی، زونل کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے لیڈران کو اختیارات تقویض کئے گئے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا’’ لیڈران اور کارکنوں کو سمجھایا گیا ہے کہ اس پارٹی میں نئے لوگوں کو شامل کرانے کی خاطر مہم شروع کی جائے تاکہ یہ نہیں لگنا چاہئے کہ کانگریس سے ناطہ توڑ کر لیڈران اس پارٹی میں شامل ہو کر اپنا دبدبہ قائم کرنا چاہتے ہیں‘‘۔
ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ رائٹس دینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر مقامی شہریوں کا ووٹنگ فہرستوں میں اندراج ناقابل برداشت ہے اور اس کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی۔
آزاد نے کہا کہ دفعہ۳۷۰کے تحت غیر مقامی افراد جموں وکشمیر میں اپنا اندراج نہیں کراسکتے تھے لیکن اس قانون کو منسوخ کرنے کے بعد اب غیر مقامی افراد کو ووٹنگ رائٹس دئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک تحصیلدار کیسے غیر مقامی شہریوں کو ووٹنگ رائٹس کی سرٹیفکیٹ فراہم کرسکتا ہے یہ حیران کن ہے اورہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اُن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کا فیصلہ لینا جموں وکشمیر کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوسکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کے حقوق دینا کوئی غیر قانونی کام نہیں ہے: رینا

Next Post

جموں میں ایک سال کا قیام ووٹ دینے کا اہل بنا سکتا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

2026-08-21
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

ڈیپوٹیشن آرڈر کے خلاف اسمبلی ملازمین کا احتجاج‘ نظرثانی کا مطالبہ

2026-08-21
پی ایم مودی کی قیادت میں پاک اشتعال انگیزیوں پر فوجی ردعمل کا زیادہ امکان ہے:امریکی انٹیلی جنس
اہم ترین

اسلام آباد اور نئی دہلی نے  ایک دوسرے کے ہائی  کمیشن کی عمارتوں کے باہر موجود ’تجاوزات‘ ہٹا دیں

2026-08-21
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
اہم ترین

گور صاحب کی قابل غور باتیں !            

2026-08-21
’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘

2026-08-20
’جموں کشمیر میںامن ترقی کی کنجی ہے‘
اہم ترین

ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے۲۳ ویں یومِ تاسیس سے  سنہا کا خطاب

2026-08-20
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر نے بی جے پی کے بدعنوانی کے الزامات مسترد کردئے

2026-08-20
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ نے پھانسی دے کر سزائے موت پر عملدرآمد ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

2026-08-20
Next Post
تحصیلداروں کو جموں میں ایک سال سے زائد عرصے سے مقیم لوگوں کو رہائش کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار

جموں میں ایک سال کا قیام ووٹ دینے کا اہل بنا سکتا ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.