جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے امریکہ کا اقدامات پر غور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-11
in عالمی خبریں
A A
تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے امریکہ کا اقدامات پر غور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نیویارک//
بائیڈن انتظامیہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ تیل پیدا کرنے والے ملکوں کے گروپ اوپیک پلس کے گزشتہ ہفتے کے شروع میں ہونے والے اجلاس میں، پیداوار میں کٹوتی کے اعلان کے بعد کیا گیا۔
وائس آف امریکہ کی وائٹ ہاؤس کی بیورو چیف پاٹسی وڈاکوسوارا کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل گیس کی قیمتوں میں اضافہ صدر جو بائیڈن اور ان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے بری خبر ہے۔
امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں اب پانچ ہفتے سے بھی کم رہ گئے ہیں، اور ڈیموکریٹس کو امید رہی ہے کہ وہ کانگریس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھ پائیں گے، بائیڈن انتظامیہ پٹرول کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے میں کچھ حد تک کامیاب رہی ہے اور اس سال کے شروع کے مقابلے میں پٹرول کی قیمتوں میں ایک ڈالر فی گیلن (26 سینٹ فی لیٹر) سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی۔اس کے باوجود کہ یوکرین میں جنگ کے باعث دنیا بھرمیں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ لیکن یہ اوپیک پلس کے پچھلے ہفتے کے اس فیصلے سے پہلے کی بات تھی۔ اس اجلاس میں گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے مہینے سے تیل کی پیداوار میں بیس لاکھ بیرل یومیہ کی کٹوتی کی جائے گی۔
صدر جو بائیڈن نے اس اقدام کو نا عاقبت اندیشی قرار دیا ہے۔بقول ان کے ’’یہ بہت مایوس کن بات ہے۔ ہم اب دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے پاس کیا متبادل ہو سکتے ہیں۔‘‘
امریکہ کے پٹرولیم کے اسٹریٹجک ذخیروں میں سے خام تیل کی بڑی مقدار کے استعمال کی اجازت دینا ان متبادلوں میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ مارکیٹ میں پٹرول کی نئی رسد ممکن بنانے کے لیے وینزویلا پر لگی پابندیوں میں ممکنہ نرمی کی جائے گی اور انرجی کمپنیز کو قیمتوں میں اضافے سے ریکارڈ منافع کمانے پر ان پر تنقید کی جائے گی۔
امریکہ میں نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر برائین ڈیسی کا وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ، ’’توانائی کی کمپنیوں کو ریٹیل قیمتوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان سے اس قیمت کی عکاسی ہو جو وہ تھوک گیس کے لیے ادا کر رہے ہیں۔‘‘
کانگریس تیل پیدا کرنے والے سب سے بڑے ملک، اوپیک کے ڈی فیکٹو لیڈر، اور واشنگٹن کے اہم اسٹریٹجک اتحادیوں میں سے ایک سعودی عرب کو سزا دینے کے لیے قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ریاض کے ساتھ تعلقات تیل سے بھی بڑھ کر ہیں۔

جرمن مارشل فنڈ آف دی یونائٹڈ سٹیٹس سے تعلق رکھنے والے جانتھن کاٹز نے بذریعہ زوم وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’چاہے وہ اوپیک کے اتحاد کے لیے اس کے قانونی مضمرات کو دیکھیں یا اسے توڑنے کا سوچیں لیکن انہیں سعودی عرب کے ساتھ آئندہ تعلقات پر بھی بہت احتیاط سے غور کرنا ہوگا کیونکہ امریکہ سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنے والا ایک اہم ملک ہے۔ وہاں امریکی فوجیں موجود ہیں، اور ایران سمیت دیگر معاملات بھی ہیں‘‘ ۔

متعلقہ

دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر پر مبینہ حملے کی این ایس یو آئی نے شدید مذمت کی

جنوبی کوریا، اپنی مسلّح افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پروٹیاز پھرکی میں پھنسی ، ہندستان نے سیریز 2-1 سے جیتی

Next Post

نابالغ کو گولی مارنے پر پولیس اہلکار برطرف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر پر مبینہ حملے کی این ایس یو آئی نے شدید مذمت کی
عالمی خبریں

دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر پر مبینہ حملے کی این ایس یو آئی نے شدید مذمت کی

2026-08-20
جنوبی کوریا، اپنی مسلّح افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں
عالمی خبریں

جنوبی کوریا، اپنی مسلّح افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں

2026-08-20
امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے انتہائی اہم ہے: جاپان
عالمی خبریں

امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے انتہائی اہم ہے: جاپان

2026-08-20
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عالمی خبریں

اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو

2026-08-20
اردوغان کی ٹرمپ سے ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
عالمی خبریں

اردوغان کی ٹرمپ سے ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی اپیل

2026-08-20
امریکی جنگی بحری جہاز بیچ سمندر خراب ہو گیا
عالمی خبریں

امریکی جنگی بحری جہاز بیچ سمندر خراب ہو گیا

2026-08-20
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ کا ہندوستان کے انتخابی نظام کو ماڈل قرار دے کر امریکی کانگریس سے سیو امریکہ ایکٹ منظور کرنے کا مطالبہ

2026-08-20
عالمی خبریں

2026-08-20
Next Post
جنگجوؤں سے ’روابط ‘کے الزام میں ۵ سرکاری ملازمین برطرف

نابالغ کو گولی مارنے پر پولیس اہلکار برطرف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.