بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بلنکن کا تارکینِ وطن اور مہاجرین کیلئے 24 کروڑ ڈالر کی نئی امداد کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-07
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں لڑائی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: امریکا

Balkin

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

سیئول//
امریکی وزیرِ خارجہ نے برِاعظم امریکہ کے تارکینِ وطن اور مہاجرین کے لیے 24 کروڑ ڈالر کی نئی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ اس امداد کا اعلان بلنکن نے جمعرات کو جنوبی امریکی ملک پیرو کے دورے کے دوران کیا۔
بلنکن جنوبی امریکہ کے مختلف ملکوں کے دورے پر ہیں جن میں وہ کولمبیا اور چلی کے بعد جمعرات کو پیرو کے دارالحکومت لیما میں موجود تھے جہاں وہ آرگنائزیشن آف امریکن اسٹیٹس (او اے ایس) کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شریک ہوئے۔
مغربی نصف کرے میں نقل مکانی سے متعلق مشکل مسئلے پر او اے ایس کے وزرا کے مذاکرات میں شرکت سے قبل، بلنکن نے نامہ نگاروں کو 240 ملین ڈالر کی "نئی انسانی اور دو طرفہ اور علاقائی امداد” کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ امداد "ہمارے پورے نصف کرے میں مہاجرین اور تارکینِ وطن کی ضروریات پوری کرنے پر خرچ ہوگی جن میں” صحت کی سہولیات ، پناہ گاہ ، تعلیم اور قانونی معاونت شامل ہو گی۔
بلنکن نے کہا، اس وقت "ہمارے پاس دنیا بھر میں اور اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنے والےلوگوں کی تعداد 100 ملین سے زیادہ ہے جو تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ،” اور ہمارا اپنا نصف کرہ گہرے، اور نئے طریقوں سے اس کا تجربہ کر رہا ہے۔ ”
بائیڈن انتظامیہ کے لیے مائیگریشن ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ ری پبلکن مخالفین اکثر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ صدر نے جنوبی امریکی سرحد کو غیر مجاز کراسنگ کے خلاف غیر محفوظ چھوڑ دیا ہے۔
پیرو، جس کی سرحدوں کے اندر ایک اندازے کے مطابق وینزویلا کے 12 لاکھ مہاجرین موجود ہیں، شمالی اور جنوبی امریکی ملکوں کی OAS جنرل اسمبلی کے 52 ویں اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔
اس اجلاس کا افتتاح بدھ کو یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ایک ویڈیو خطاب سے ہوا، جنہوں نے ادارے پر زور دیا کہ وہ روسی فوجی حملے کے پیشِ نظر ان کے ملک کی مدد کرے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسمبلی یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کے خلاف جمعے کو ایک قرار داد منظور کر رہی ہے۔
اس اجلاس میں وینزویلا اور نکارا گوا میں انسانی حقوق اور ہیٹی میں انسانی ہمدردی کی مشکل صورتِ حال سے متعلق قرار دادوں پر بھی بات ہورہی ہے۔
بلنکن کا تین ملکوں کا یہ دورہ ایسےوقت میں ہوا ہے جب حال ہی میں وہاں سیاسی میدان کے بائیں بازو کے رہنما ؤں کا انتخاب ہوا ہے ، جو روایتی طور پر امریکہ کے خلاف رہا ہے۔
جون میں لاطینی امریکہ کے متعدد رہنما واشنگٹن کی جانب سے لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے بر اعظم امریکہ کے ایک سربراہی اجلاس میں نکارا گوا ، کیوبا اور وینزویلا کو مدعو نہ کرنے کے فیصلے پر برہم تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مسک کی درخواست پرٹوئٹر کے حصول پر قانونی چارہ جوئی معطل

Next Post

امن کا نوبیل انعام روس، یوکرین اور بیلاروس کے انسانی حقوق کے اداروں اور ایک سماجی کارکن کے نام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
Next Post
امن کا نوبیل انعام روس، یوکرین اور بیلاروس کے انسانی حقوق کے اداروں اور ایک سماجی کارکن کے نام

امن کا نوبیل انعام روس، یوکرین اور بیلاروس کے انسانی حقوق کے اداروں اور ایک سماجی کارکن کے نام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.