بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

خاتون اگنی ویر اگلے سال فضائیہ میں شامل ہوں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-05
in قومی خبریں
A A
خاتون اگنی ویر اگلے سال فضائیہ میں شامل ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی// فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے آج کہا کہ آنے والے دسمبر میں فضائیہ میں تین ہزار اگنی ویر ‘وایو’ بھرتی کیے جائیں گے ، جب کہ خواتین اگنی ویروں کی بھرتی اگلے سال کی جائے گی اور ابتدائی طور پر یہ تعداد دس فیصد رہے گی۔
ایئر چیف مارشل چودھری نے منگل کو یہاں 90 ویں یوم فضائیہ سے قبل سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اگنی پتھ کی نئی اسکیم کے تحت فضائیہ میں جوانوں کی بھرتی کا عمل جاری ہے اور آنے والے دسمبر میں 3,000 اگنی ویر ایئر فورس میں شامل ہوجائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگلے سال خواتین اگنی ویروں کو بھی بھرتی کیا جائے گا اور ابتدائی طور پر یہ تعداد 10 فیصد رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ فضائیہ میں جنس اور میرٹ کی بنیاد پر کسی کو ترجیح نہیں دی جاتی اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہوئے کارکردگی کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے افسران نے وقتاً فوقتاً اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔
فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت اور ان کی خلاف ورزی کی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے سال کے 24 گھنٹے اور 365 دن تیار رہتی ہے ۔ ہماری یونٹس چوکس ہیں اور لڑاکا طیارے کسی بھی صورت حال کا جواب دینے کے لیے اڑان بھرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فضائیہ مشرقی لداخ میں چین کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور بغیر کسی اشتعال کے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔ اس کے لیے مشرقی لداخ میں طیاروں کی تعیناتی، راڈاروں کی تعداد میں اضافہ، تربیت، ٹیکنالوجی اور دیگر وسائل میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جارہی ہے ۔
فضائیہ کے سربراہ مارشل چودھری نے کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ فوجی دستے پیچھے ہٹے ہیں لیکن تعطل ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوا ہے اور حالات کو اسی صورت میں نارمل کہا جا سکتا ہے جب اپریل 2020 کی صورتحال بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات اور فضائیہ کا کام یہ دیکھنا ہے کہ ان اقدامات کی خلاف ورزی نہ ہو۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کی لڑائی کی وجہ سے فضائیہ کو اسپیئر پارٹس اور آلات کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ خود آتم نربھر بھارت مہم کے تحت اب بڑی تعداد میں پرزے ملک میں ہی بنائے جا رہے ہیں اور آہستہ آہستہ بیرون ملک سے ان کی سپلائی پر انحصار ختم ہو جائے گا۔ فضائیہ کے بیڑے میں لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن کی کم ہوتی ہوئی تعداد پر انہوں نے کہا کہ یہ اگلی دہائی کے وسط تک یہ 35 سے 36 تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مگ 21 بائسن کے تین اسکواڈرن کو پہلے فیز آوٹ کئے جائیں گے ، اس کے بعد 2025-26 میں جگوار طیارے اسکویڈرن بیڑے سے باہر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میراج 2000 اور مگ 29 طیاروں کے اپ گریڈیشن کا عمل بھی جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ بڑی تعداد میں طیارے ہونے سے ہی فتح یقینی ہوتی ہے ، فتح کے لیے بہتر تربیت اور ٹیکنالوجی بھی اتنی ہی ضروری ہے اور فضائیہ اس شعبے میں بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔
فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ مستقبل کی لڑائیاں مختصر اور تیز ہو سکتی ہیں اور شدید جنگیں بھی ہو سکتی ہیں، اس کا انحصار بدلتے ہوئے حالات پر ہے تاہم فضائیہ بدترین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو تیار کرتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی-پنجاب کے لوگوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی ملتی رہے گی: اے اے پی

Next Post

ٹرمپ نے سی این این کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ٹرمپ نے سی این این کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.