ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرین : روس کے لاجسٹک سینٹر پر قبضے کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-04
in عالمی خبریں
A A
یوکرین : روس کے لاجسٹک سینٹر پر قبضے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

کیف//
یوکرین نے روس کے فوجی سازوسامان کے مرکز (لاجسٹک سینٹر) پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کو انتہائی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرین کے علاقے لیمان میں واقع لاجسٹک حب پر قبضے سے یوکرینی فوجیوں کو آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ روس کی سپلائی لائن کو محدود کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
یوکرینی فوج کی اس اہم کامیابی کو روسی صدر پوتن کے لیے جھٹکا بھی قرار دیا جا رہا ہے جنہوں نے جمعے کو یوکرین کے کچھ علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا تھا جن میں سے ایک ڈونیٹسک ہے جہاں لائمن واقع تھے۔
روس کے وزیر دفاع نے سنیچر کو کہا تھا کہ وہ یوکرینی فوج کی جانب سے ’گھیراؤ کے خطرے کے پیش نظر‘ لائمن کے علاقے سے فوجیں واپس بلا رہے ہیں۔‘
یوکرین کی فوج کا لیمان پر دوبارہ قبضہ ماسکو کی ایک بڑی شکست قرار دیا جا رہا ہے۔
یوکرین اور مغربی ممالک نے روس کے الحاق کے اعلان کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔
جمعے کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے چار علاقوں کو روس میں ضم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جن میں لوگانسک، ڈونسک، خیرسون اور ژاپوریژیا شامل ہیں۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کی شام کو کہا کہ فوجی جوانوں کی کامیابی کا سلسلہ لیمان کا قبضہ واپس لینے تک محدود نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرینی فوجیوں نے خیرسون کے دو اہم علاقوں ارکن ہلسکے اور مائرولییوکا کو روسی قبضے سے آزاد کروایا ہے۔
یوکرین کی ایجنسی انٹرفیکس نے یوکرینی فوج کے ترجمان سیرہی چیروتائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ڈونیسک کے ٹورسکے نامی گاؤں کو بھی آزاد کروا لیا گیا ہے جو کہ لیمان سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔‘
خیال رہے کہ روسی فوج نے مئی میں لیمان پر قبضہ کیا تھا اور اس علاقے کو تب سے قریبی علاقوں میں آپریشن کے لیے لاجسٹک مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں کیئف کی حکومت کو اور مغرب میں اس کے سرپرستوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ لوگانسک، ڈونیسک، خیرسون اور ژاپوریژیا کے لوگ ہمیشہ کے لیے ہمارے شہری بن رہے ہیں۔‘
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر زور دیا کہ وہ تمام فوجی کارروائیوں کو بند کر دے۔
یورپ کے 27 رہنماؤں نے روس پر عالمی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا وہ روس میں یوکرین کے چار علاقوں کی شمولیت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران میں مظاہروں کا دائرہ کار تہران و مشہد تک پہنچ گیا، ہلاکتیں 133 ہوگئیں

Next Post

دنیا بھر کے عمرہ زائرین سعودی عرب میں 3 ماہ قیام کرسکیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

دنیا بھر کے عمرہ زائرین سعودی عرب میں 3 ماہ قیام کرسکیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.