جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکورٹی بندو بست سخت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-03
in تازہ تریں
A A
وزیر اعظم کاجموں دورہ :کثیر سطحی سکیورٹی بندوست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۳اکتوبر

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کا فقیدالمثال بند وبست کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کی شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر جہاں سیکورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں سری نگر، بارہمولہ، راجوری اور دیگر علاقوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دئے گئے ہیں۔

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر میں بالعموم اور ان علاقوں جہاں وزیر داخلہ ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں، میں سیکورٹی کو خصوصی طور پر بڑھا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں چیک پوائنٹس کی تعداد بڑھادی گئی ہے تاکہ وزیر داخلہ کا دورہ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوسکے ۔

ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ میں جہاں سیکورٹی نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے وہیں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیمیں رات دن گشت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں بھی سیکورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے اور گشت کو تیز تر کر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ڈرونز کے ذریعے بھی سیکورٹی نگرانی رکھی جا رہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیر کو سری نگر- بارہمولہ شاہراہ پر بعض مقامات پر سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی پارٹیاں مشکوک نظر آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کی تلاشی کرتے تھے اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے تھے ۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر پیر کو جموں پہنچ رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران۴اکتوبر کو راجوری میں جبکہ۵ اکتوبر کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔

دلی واپس روانہ ہونے سے قبل مسٹر شاہ سری نگر میں غالباً ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی قیادت کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر: اودھم پور میں سڑک حادثہ، ایک مسافر از جان، 14 زخمی

Next Post

وزیر داخلہ پہاڑیوں کےلئے ایس ٹی درجہ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
مرکزی وزیر داخلہ ۳۰ ستمبر کو جموں کشمیر کے دورے پر پہنچیں گے

وزیر داخلہ پہاڑیوں کےلئے ایس ٹی درجہ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.