جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-27
in کھیل
A A
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

ترواننت پورم// ہندوستانی کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف کامیاب مہم کے بعد بدھ کو غیر مفتوح جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز کرے گی جنوبی افریقہ نے ہندوستان میں کبھی بھی ٹی 20 سیریز نہیں ہاری لیکن کنگاروؤں کو 1,2 ے روکنے کے بعد روہت کے جانباز اس سلسلے کو ختم کرنا چاہیں گے اگلے ماہ ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما، لوکیش راہل اور وراٹ کوہلی کے بلے سے رن بیش قیمت ہیں۔ سوریہ کمار یادو نے بھی جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں میں نصف سنچری کی مدد سے 115 رن بنائے اور ان چار بلے بازوں سے یہاں بھی اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔
اس سیریز کے لیے دیپک ہڈا کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، جس میں معروف آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو آرام دیا گیا تھا، تاہم شہباز احمد کو کمر کی تکلیف کے باعث بالآخر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم شہباز کے کھیل پر شکوک و شبہات برقرار ہیں کیونکہ وہ اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جو اگلے ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔
ورلڈ کپ ٹیم کے اضافی کھلاڑیوں میں شامل محمد سمیع بھی کورونا سے صحت یاب نہ ہونے کے باعث آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو انہیں ورلڈ کپ سے پہلے میدان میں وقت نہیں مل سکے گا۔
تاہم جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل اس سیریز میں کھیلیں گے اور انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل میدان میں کافی وقت ملے گا۔ انجری سے واپس آنے والے بمراہ اور ہرشل کی پرفارمنس آسٹریلیا کے خلاف یادگار رہی تھی۔ بمراہ نے دو میچ کھیلے اور چھ اوور میں 72 رن دیے اور ایک وکٹ حاصل کیا جبکہ ہرشل نے تین میچوں میں آٹھ اوور میں 99 رن دے کرصرف ایک وکٹ حاصل کیا۔
جنوبی افریقہ نے اس سے قبل جون میں بھی ٹی۔ 20 سیریز کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا تھا، جب پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے ختم ہوئی تھی۔
دوسری جانب پروٹیاز ٹیم کی بالنگ کاگیسو ربادا، اونریک نورکھیا اور تبریز شمسی کی موجودگی میں کافی مضبوط ہے۔ پچھلی سات اننگز میں 223 رن بنانے والے ریزا ہینڈرکس نے اور اتنی ہی اننگز میں 202 رن بنانے واے ہینرک کلاسن کے ساتھ جنوبی افریقہ اس سیریز پر قبضہ کرنے کی مضبوط دعویدار ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابراعظم نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب

Next Post

سو گاندھی سے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث لیڈروں کو ہٹانے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
Next Post
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا

سو گاندھی سے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث لیڈروں کو ہٹانے کا مطالبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.