ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیر اعظم یکم اکتوبر کو ملک میں 5G سروس کا آغاز کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-27
in تازہ تریں
A A
وزیر اعظم مودی یکم اکتوبر کو ملک میں فائیو جی خدمات کا افتتاح کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/ 27 ستمبر

وزیر اعظم‘ نریندر مودی یکم اکتوبر کو ملک کی پانچویں جنریشن ٹیلی کام سروس 5G کا آغاز کریں گے ۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

مودی انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) کے افتتاح کے موقع پر اس سروس کا آغاز کرنے والے ہیں جو یکم اکتوبر سے 4 اکتوبر تک دارالحکومت کے پرگتی میدان میں چلے گی۔ اگرچہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی ہے لیکن وزارت ٹیلی کام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس دن ملک میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز کر سکتے ہیں۔

مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو بھی آئی ایم سی کے افتتاح کے موقع پر موجود رہیں گے ۔ اس کا اہتمام ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمہ اور ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کی اعلیٰ تنظیم سی او اے آئی نے مشترکہ طور پر کیا ہے ۔ اس سال آئی ایم سی کا یہ چھٹا ایڈیشن ہے ۔

خیال ر ہے کہ گزشتہ اگست میں منعقدہ 5G اسپیکٹرم نیلامی میں کمپنیوں نے 1.50 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اسپیکٹرم خریدا تھا۔ کمپنیوں نے 150173 کروڑ روپے میں 51236 میگا ہرٹز اسپیکٹرم خریدا تھا۔ اس میں خاص طور پر چار کمپنیوں نے حصہ لیا اور انہوں نے مل کر 150173 کروڑ روپے کا 51236 میگا ہرٹز سپیکٹرم خریدا۔ یہ کمپنیاں سال 13365 کروڑ روپے ٹیکس ادا کریں گی۔

اسپیکٹرم کے خریداروں میں اڈانی ڈیٹا نیٹ ورک، بھارتی ایرٹیل، ریلائنس جیو اور ووڈافون آئیڈیا سیلولر شامل ہیں۔ ریلائنس جیو نے 88078 کروڑ روپے میں سب سے زیادہ 24740 میگا ہرٹز اسپیکٹرم لیا ہے ۔ بھارتی ایرٹیل نے 19867 میگا ہرٹز اسپیکٹرم 48088 کروڑ روپے میں لیا، ووڈافون آئیڈیا سیلولر نے 18799 کروڑ روپے میں 6228 میگا ہرٹز اسپیکٹرم لیا اور اڈانی ڈیٹا نیٹ ورک نے 212 کروڑ روپے میں 400 میگاہرٹز اسپیکٹرم لیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے ایک بار پھر بند

Next Post

وزیر داخلہ امیت شاہ اب 4 اکتوبر کو جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں:رویندر رینا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
اب کی بار جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پچاس سیٹیں حاصل کرے گی: روندر رینا

وزیر داخلہ امیت شاہ اب 4 اکتوبر کو جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں:رویندر رینا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.